Al-Risala May 2020

فاسٹنگ شاک

Al-Risala May 2020 — Maulana Wahiduddin Khan

Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.

Contents (41 chapters)
  1. الرسالہ - May 2020
  2. فاسٹنگ شاک
  3. لاک ڈاؤن، ایک بلیسنگ
  4. تعمیر شخصیت
  5. صحیح آغاز
  6. زندگی ایک انتظار ہے
  7. زندگی کا سفر
  8. موت کے دروازے پر
  9. بڑھاپے کی عمر
  10. فطرت کا نظام
  11. بڑھاپا، رمائنڈر کا زمانہ
  12. فائنل کال
  13. بڑھاپا، ایک نشانِ راہ
  14. طاقت ، بے طاقتی
  15. بڑھاپے کا پلس پوائنٹ
  16. رخصت کا اصول
  17. بڑھاپے کا دور
  18. بڑھاپے کا تجربہ
  19. بڑھاپے سے سبق لینا
  20. بہت دن کم رہا
  21. غفلت کا سبب
  22. حقیقتِ اعلی کی دریافت
  23. مطلوب رول
  24. زندگی ایک موقع
  25. موت کاانتظار
  26. موت کا تجربہ
  27. حسرت کا دن
  28. کامل بے بسی
  29. پوائنٹ آف نو رِٹرن
  30. سب سے زیادہ جاننے کی بات
  31. حقیقت میں جینا
  32. عالمی لائبریری
  33. موت کی خبر
  34. ری پلاننگ کا موقع
  35. زندگی کا مسئلہ
  36. جنت کااستحقاق
  37. حصائدِ لسان
  38. ایک خط
  39. زحمت میں رحمت
  40. قابلِ تقلید طریقہ: رمضان کا کریٹیو استعمال
  41. ورچول ملاقات

فاسٹنگ شاک

روزہ کے بارے میں ایک حدیث اس طرح آئی ہے: إِنَّ رَبَّکُمْ یَقُولُ:کُلُّ حَسَنَةٍ بِعَشْرِ أَمْثَالِہَا إِلَى سَبْعِ مِائَةِ ضِعْفٍ، وَالصَّوْمُ لِی وَأَنَا أَجْزِی بِہِ (جامع الترمذی، حدیث نمبر 764)۔ یعنی بیشک تمھارا رب کہتا ہے کہ ہر نیکی کا ثواب (reward) دس گناہ سے 700گنا تک ہوتاہے۔ لیکن روزہ میرے لیے ہے، اور میں ہی روزےکا ثواب دوں گا۔ بعض روایتوں میں یہ اضافہ ہے:عَبْدِی تَرَکَ شَہْوَتَہُ وَطَعَامَہُ وَشَرَابَہُ ابْتِغَاءَ مَرْضَاتِی(مسند احمد، حدیث نمبر 9138)یعنی میرابندہ میری رضا کے لیے اپنی خواہشات اور کھاناپانی کو چھوڑتا ہے۔original + quote

اس سے معلوم ہوا کہ روزے کا لامحدود ثواب اس لیے ہے کہ روزہ دار کھانا اور پینا محدود مدت تک چھوڑ کر اپنے آپ کو فاسٹنگ شاک کے تجربے سے گزارتا ہے۔ فاسٹنگ شاک کا تجربہ اس کے مائنڈ کو ٹرگر (trigger) کرتاہے ۔اس کے بعد وہ اللہ رب العالمین کی نعمتوں کا عالمی تجربہ کرتاہے۔ یہاں تک کہ وہ دریافت کرتاہے کہ خالق نے اس کے لیے پوری یونیورس کو کسٹم میڈ یونیورس بنا دیا۔ یہ تجربہ روزہ دار کو شکر کے سمندر میں داخل کردیتاہے۔

فاسٹنگ شاک (fasting shock) ایک ر وزہ دار کے لیے ویسا ہی ہے، جیسا نیوٹن کے لیے ایپل شاک (apple shock) تھا۔ ایپل شاک نے نیوٹن کو خالق کی عظیم بلسنگ (blessing) سے واقف کرایا، جس کو سائنس کی زبان میں کششِ ثقل (gravitational pull) کہاجاتا ہے۔ زمین کی کشش ہزاروں سال سے انسان کے لیے نا معلوم بنی ہوئی تھی۔مگر اب انسان جانتا ہے کہ یہ کشش اتنی زیادہ اہم ہے کہ اگر یہ کشش نہ ہو تو زمین پر تہذیب کا وجود نہ ہوگا۔

روزے میں بھوک اور پیاس کا تجربہ اس قسم کا فاسٹنگ شاک ہے، جوانسان کے مائنڈ کو ٹرگر کرتاہے۔ اس کے بعد انسان کے اندر وہ سوچ جاگتی ہے ،جو اس کو اس قابل بناتی ہے کہ وہ خالق کے نعمتوں کو جانے اور اس کا اعتراف (acknowledge)کرے۔