← back to shukr · Al-Risala June 2014

آزادی کا غلط استعمال

Al-Risala June 2014 — Maulana Wahiduddin Khan

Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.

Contents (25 chapters)
  1. الرسالہ - June 2014
  2. سیئات، حسنات
  3. لائف سپورٹ سسٹم
  4. توبۂ نصوح
  5. آزادی کا غلط استعمال
  6. انجامِ آخرت
  7. متشابہ جنت، حقیقی جنت
  8. زمین کی حفاظت
  9. نقل وحرکت
  10. انسان، ٹکنالوجی
  11. حقیقت پسندانہ مزاج
  12. سب کچھ خدا کا عطیہ
  13. قرآن کا پیغام
  14. کائنات کا سائنسی مطالعہ
  15. مسلم تاریخ کا احیا
  16. مردوزن کی مساوات
  17. تخلیق ِ انسانی کا مقصد
  18. دہشت گردی کا مسئلہ
  19. ردِ ّ عمل کی سیاست
  20. پیغمبرانہ ماڈل
  21. شخصیت کی پہچان
  22. اپنی تاریخ سے کٹنا
  23. انتخابِ اول، انتخابِ ثانی
  24. ترقی کا زینہ
  25. فخر اور نفرت

آزادی کا غلط استعمال

قرآن کی ایک آیت یہ ہے: ظَہَرَ الْفَسَادُ فِی الْبَرِّ وَالْبَحْرِ بِمَا کَسَبَتْ اَیْدِی النَّاسِ لِیُذِیْقَہُمْ بَعْضَ الَّذِیْ عَمِلُوْا لَعَلَّہُمْ یَرْجِعُوْنَ(30:41) یعنی خشکی اور تری میں فساد پھیل گیا لوگوں کے اپنے ہاتھوں کی کمائی کے سبب سے، تاکہ اللہ اُن کو مزا چکھائے اُن کے بعض اعمال کا، شاید کہ وہ باز آئیں-original + quote

دنیا میں جو فساد یا کرپشن (corruption) پایا جاتا ہے، وہ تخلیق کا حصہ نہیں ہے، بلکہ وہ انسان کی آزادی کے غلط استعمال (misuse of freedom)کا حصہ ہے- موجودہ زمانے میں فضائی آلودگی (air pollution) اور آبی آلودگی (water pollution)کا مسئلہ اپنی آخری حد تک بڑھ گیا ہے- یہ آلودگی تخلیق کے آغاز میں موجود نہ تھی، حتی کہ جدید صنعتی انقلاب سے پہلے وہ بہت کم پائی جاتی تھی- مگر جدید صنعتی انقلاب کے بعد آلودگی کا مسئلہ انتہائی خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے-

تاکہ اللہ ان کو مزا چکھائے اُن کے بعض اعمال کا، شاید کہ وہ بازآئیں — اِس کا مطلب یہ ہے کہ انسانی فساد کی صورت میں جو مسئلہ اِس دنیا میں پیش آتا ہے، اُس کی حیثیت ایک شاک ٹریٹمنٹ (shock treatment) کی ہے- وہ اِس لیے ہے تاکہ انسان سوچے، تاکہ انسان مصنوعاتِ خداوندی اور مصنوعاتِ انسانی کا تقابل کرکے یہ دریافت کرے کہ اللہ کی قدرت کتنی زیادہ ہے اور اس کے مقابلے میں انسان کا عجز کتنا زیادہ بڑھا ہوا ہے- اللہ کی مصنوعات میں کہیں کوئی نقص (67:3) نہیں، جب کہ انسان کی مصنوعات نقائص سے بھری ہوئی ہیں-original + quote

یہ دریافت ایمان باللہ کا دروازہ ہے- آدمی جتنا زیادہ اِس حقیقت کو دریافت کرے گا، اتنا ہی زیادہ وہ اللہ کی معرفت حاصل کرے گا- عجزِ انسانی کی دریافت معرفتِ الہی کی دریافت کا آغاز ہے- جو انسان عجز کی دریافت سے محروم رہے، وہ معرفتِ الہی کی دریافت سے بھی محروم رہے گا- عجز کے سوا کوئی دروازہ نہیں جس کے ذریعے آدمی معرفت کی دنیا میں داخل ہوسکے-