Al-Risala july 2015

اسلامائزیشن آف نان اسلام

Al-Risala july 2015 — Maulana Wahiduddin Khan

Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.

Contents (37 chapters)
  1. الرسالہ - july 2015
  2. روزہ اور تقویٰ
  3. روزہ برائے ترک ممنوعات
  4. قرآن کتاب ِتدبر
  5. عجز اور دعا
  6. ذکرکیا ہے
  7. جنت کیا ہے
  8. قرآن کا مطالعہ
  9. آل عمران ، رکوع آخر
  10. موت کا ذکر کثیر
  11. زوال کی علامت
  12. ایک انقلابی اصول
  13. دیکھیں صبح کیسے ہوتی ہے
  14. مسِّ مصحف کے لیے وضو کی شرط
  15. اجتہاد یا فتویٰ
  16. فطرت کا نظام
  17. حمد اور کَبَد کے درمیان
  18. انسان کا امتحان
  19. شیطان سے حفاظت
  20. تیار ذہن کی اہمیت
  21. دو چہرے والا شخص
  22. ہجرت ایک تدبیر
  23. فرشتوں کی نگرانی
  24. توسط اور اعتدال
  25. راستہ بدلنا
  26. اسلامائزیشن آف نان اسلام
  27. شعور پر لاشعور غالب
  28. یتیم کی کفالت
  29. پیغمبر ِ اسلام کی سنت
  30. نظر کی خریداری
  31. حقیقت پسندانہ سوچ
  32. مزاحمت سے مقابلہ تک
  33. علم کی حد
  34. بے خبری کا نقصان
  35. مفید، بے مسئلہ
  36. شہد کی مکھی کا سبق
  37. خبر نامہ اسلامی مرکز— 235

اسلامائزیشن آف نان اسلام

موجودہ زمانے میں بہت سی بدعتیں رائج ہیں- بدعت کیا ہے، بدعت دراصل غیر اسلام کو اسلامی بنانے کا دوسرا نام ہے:

Bid‘a: Islamization of non-Islam

بدعت کے نام سے لوگ صرف کچھ معروف بدعتوں کو جانتے ہیں، مگر ان معروف بدعتوں کے سوا اور بھی بہت سی بدعتیں ہیں جوموجودہ زمانے میں شاندار طورپر مسلمانوں کے درمیان رائج ہیں، جن کو ماڈرن بدعت کہاجاسکتا ہے- ان ماڈرن بدعتوں کا ارتکاب مسٹر اور مولوی دونوں قسم کے لوگ یکساں طورپر کررہے ہیں- بدعت کی کوئی لگی بندھی فہرست نہیں بنائی جاسکتی۔

ماڈرن بدعتیں کیا ہے- وہ ہیں— آؤٹنگ، شاپنگ، فیملی فنکشن، میرج سریمنی، افطار پارٹی، عید ملن، جشن شب قدر، خِطبہ(engagement) سریمنی، نکاح سریمنی، ولیمہ سریمنی، وغیرہ-

بدعت کا لفظی مطلب نئی چیز (innovation) ہے- یعنی دین میں کوئی نئی بات نکالنا- اسلام میں رسول اور اصحاب رسول کو نمونہ (model) کا درجہ حاصل ہے- بعد کے زمانے میں مسلمانوں کی روش کو اسی ماڈل سے جانچا جائے گا- جو طریقہ رسول اور اصحابِ رسول کے مطابق ہو، وہ سنت ہے، اور جو طریقہ رسول اور اصحاب کے نمونے کے مطابق نہ ہو، وہ بدعت ہےاور بدعت کو حدیث میں ضلالت (صحیح مسلم، حدیث نمبر:867) کہاگیا ہے-original + quote

کچھ لوگ جب کسی نئی چیز کو اسلام میں داخل کریں تو ان کو ضرورت ہوتی ہے کہ وہ اس کے جواز (justification)کے لئے کسی آیت یا حدیث کا حوالہ دیں- ایسے لوگ آیت یا حدیث کی غلط تشریح کرکے اس سے اپنے طریقے کو جائز ثابت کرتے ہیں- یہ طریقہ غلطی پر سرکشی کا اضافہ ہے، یعنی ایک غلط کام کرنا اور پھر قرآن وحدیث کی غلط تاویل کرکے اس کو صحیح ثابت کرنا-بدعت دراصل نان اسلام کو اسلامائز کرنے کا دوسرا نام ہے۔