Al-Risala August 2017

قرآن کی سائنسی تفسیر

Al-Risala August 2017 — Maulana Wahiduddin Khan

Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.

Contents (24 chapters)
  1. الرسالہ - August 2017
  2. معرفت قرآن
  3. قرآن کی سائنسی تفسیر
  4. دورِمعرفت
  5. ایمان بالغیب
  6. کائناتی عبادت
  7. سب سے بڑا المیہ
  8. نیچر ورشپ
  9. کائنات پر کنٹرول
  10. انسان کی بے اختیاری
  11. گاڈ پارٹکل
  12. خدا کی عظمت
  13. دوانتظامات
  14. گرہن ، خدائی معجزہ
  15. کشتی ٔ نوح کی دریافت
  16. نیک وبد کی تمیز
  17. دورِ شرک، دورِ الحاد
  18. دورِ مواصلات
  19. پوشیدہ جنت
  20. زوج یا ہیبیٹاٹ
  21. کائنات کی معنویت
  22. زمین کی حفاظت
  23. کائنات کی وسعت
  24. تسخیرِکائنات

قرآن کی سائنسی تفسیر

بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ قرآن میں تمام سائنسی مضامین موجود ہیں اور اِن حوالوں کو لے کر قرآن کی سائنسی تفسیرکی جاسکتی ہے۔ اِس معاملے میں کچھ لوگ اِس حد تک گئے ہیں جس کو صرف غیرعلمی نقطۂ نظر کہاجاسکتا ہے۔ مثلاًاُن کا یہ کہنا کہ أَلَمْ نَشْرَحْ لَکَ صَدْرَکَ (94:1)میں علم تشریح الابدان (anatomy)کا حوالہ ہے۔اور فَکَشَفْنَا عَنْکَ غِطَاءَکَ فَبَصَرُکَ الْیَوْمَ حَدِیدٌ (50:22)میں علم امراضِ چشم کا بیان ہے، وغیرہ۔original + quote

قرآن میں سائنسی مضامین کا یہ نظریہ بلاشبہ ایک بے بنیاد نظریہ ہے۔ قرآن ان معنوں میں ہرگز کوئی سائنسی کتاب نہیں۔ لیکن ایک اور اعتبار سے یہ بات بالکل درست ہے، وہ یہ کہ جدید سائنسی تحقیقات فہمِ قرآن میں مدد گار کی حیثیت رکھتی ہیں۔

مثلاً قرآن میں بتایا گیا ہے:وَجَعَلْنَا مِنَ الْمَاءِ کُلَّ شَیْءٍ حَیٍّ (21:30)۔ یعنی اور ہم نے پانی سے ہر جاندار چیز کو بنایا۔ یہ بات پچھلے دور کا قاریٔ قرآن بھی ابتدائی طور پر جانتا تھا، مگر موجودہ زمانے کا قاریٔ قرآن جب اِس آیت کو سائنس کی نئی دریافتوں کے ساتھ ملا کرپڑھتا ہے تو وہ اس کی مزید تفصیل جان لیتا ہے۔اِس بنا پر قرآن کی صداقت کے بارے میں اس کا یقین بڑھ جاتا ہے۔original + quote

اِسی طرح سورہ یٰس میں یہ آیت ہے: وَکُلٌّ فِی فَلَکٍ یَسْبَحُونَ(36:40)۔ یعنی اور سب ایک ایک دائرہ میں تیر رہے ہیں۔ اِس آیت میں اجرامِ سماوی کی گردش کے بارے میں جوبات کہی گئی ہے، اُسے قدیم زمانے کا قاریٔ قرآن بھی سمجھ سکتا تھا، لیکن آج کا ایک قاریٔ قرآن جب جدید سائنسی دریافتوں کو لے کر اِس آیت کو پڑھتا ہے تو وہ مزید اضافے کے ساتھ اِس آیت کو سمجھنے لگتاہے۔ اِس طرح قرآن کی صداقت کے بارے میں اس کا یقین بڑھ جاتا ہے۔original + quote

قرآن کی سائنسی تفسیر کا ایک تصور غلو پر مبنی ہے تو قرآن کی سائنسی تفسیر کا دوسرا تصور حقیقت پر مبنی ہے۔ پہلا تصور یقینی طورپر غلط ہے، اور دوسرا تصور یقینی طورپر درست۔