Watan ki mohabbat

سچی دیش بھکتی

Watan ki mohabbat — Maulana Wahiduddin Khan

Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.

Contents (27 chapters)
  1. ابتدائیہ
  2. تمہید
  3. وطن سے محبت ایک فطری حقیقت
  4. نیشنلزم اور حب الوطنی
  5. حب الوطنی
  6. مسلمانوں کی قومیت
  7. ایک غیر حقیقی سوچ
  8. قومیت کی بنیاد وطن
  9. قوم اور قومیت
  10. قومیت کا مسئلہ
  11. ہندستانی قومیت
  12. مادر وطن کہنا
  13. کیمونل ہارمنی
  14. حب الوطنی اور قومی یکجہتی
  15. گڈ انڈین
  16. رسول اللہ کی وطن سے محبت
  17. سچی حب الوطنی
  18. احساسِ وطنیت
  19. امیر بھارت، غریب امریکا
  20. یہ اسلام نہیں
  21. ایک مثال
  22. برادرانِ وطن کے ساتھ حسنِ سلوک
  23. نیشنل کیریکٹر
  24. سچی دیش بھکتی
  25. قومی شعور اور وطن کی تعمیر
  26. اتحاد اور ایثار
  27. سوال و جواب

سچی دیش بھکتی p. 46

کچھ لوگوں سے ملاقات ہوئی۔ گفتگو کے دوران دیش بھگتی کا ذکر ہوا۔ یہ سوال آیا کہ سچا دیش بھگت کون ہے اور اس کی پہچان کیا ہے۔ p. 46

میں نے پوچھا، کیا آپ جانتے ہیں کہ ماں کو بھی اپنے بیٹے سے محبت ہوتی ہے، اور تاجر کو بھی اپنے گاہک سے محبت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہاں، یہ تو سبھی جانتے ہیں۔ پھر میں نے پوچھا کہ کیا آپ کسی ماں کو جانتے ہیں جو اپنے بیٹے کی محبت میں روئی ہو۔ انہوں نے کہا کہ ایسی تو سبھی مائیں ہوتی ہیں۔ کسی ماں کے بیٹے پر کوئی سنکٹ پڑے تو اس کی خبر جب ماں کو ہوگی تو اس کی آنکھ سے آنسو ضرور نکل آئے گا۔ میں نے کہا کہ اچھا یہ بتایئے کہ کیا آپ ایسے تاجروں کو جانتے ہیں جو اپنے گاہک کے لیے روتے ہوں۔ انہوں نے جواب دیا کہ ایسا کوئی تاجر تو ہم کو نہیں معلوم۔ p. 46original + quote

میں نے کہا کہ اب میں سوال بدل کر ایک اور بات آپ سے پوچھتا ہوں۔ آپ سب لوگ الگ الگ پارٹیوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ ہر پارٹی کے لیڈر اپنے بارے میں دیش بھگت ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں۔ کیا آپ میں سے کوئی بتا سکتا ہے کہ اس کی پارٹی کے لیڈروں میں کون کون لیڈر ہیں جو دیش کی حالت پر روتے ہوں۔ سب نے کہا کہ ایسا کوئی لیڈر ہم کو نہیں معلوم۔ دیش بھگتی کا دعویٰ تو سبھی کرتے ہیں مگر دیش کے لیے کوئی بھی نہیں روتا۔ p. 47original + quote

میں نے کہا کہ اب میرا فیصلہ سنئے۔ جو آدمی دیش کے درد میں روئے وہ سچا دیش بھگت ہے۔ اور جو آدمی صرف دیش کے نام پر تقریر کرے وہ بناوٹی دیش بھگت۔ (بمبئی کا سفر، نومبر 1993) p. 47