Watan ki mohabbat

برادرانِ وطن کے ساتھ حسنِ سلوک

Watan ki mohabbat — Maulana Wahiduddin Khan

Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.

Contents (27 chapters)
  1. ابتدائیہ
  2. تمہید
  3. وطن سے محبت ایک فطری حقیقت
  4. نیشنلزم اور حب الوطنی
  5. حب الوطنی
  6. مسلمانوں کی قومیت
  7. ایک غیر حقیقی سوچ
  8. قومیت کی بنیاد وطن
  9. قوم اور قومیت
  10. قومیت کا مسئلہ
  11. ہندستانی قومیت
  12. مادر وطن کہنا
  13. کیمونل ہارمنی
  14. حب الوطنی اور قومی یکجہتی
  15. گڈ انڈین
  16. رسول اللہ کی وطن سے محبت
  17. سچی حب الوطنی
  18. احساسِ وطنیت
  19. امیر بھارت، غریب امریکا
  20. یہ اسلام نہیں
  21. ایک مثال
  22. برادرانِ وطن کے ساتھ حسنِ سلوک
  23. نیشنل کیریکٹر
  24. سچی دیش بھکتی
  25. قومی شعور اور وطن کی تعمیر
  26. اتحاد اور ایثار
  27. سوال و جواب

برادران وطن کے ساتھ حسنِ سلوک p. 44

دو صاحبان ملاقات کے لیے آئے۔ یہ مسلمان تھے۔ اوربرطانیہ میں رہتے ہیں۔ گفتگو کے دوران میں نے ان سے کہا کہ مسلمان کو اپنے وطن سے محبت ہونا چاہیے۔ برطانی مسلمانوں کو برطانیہ سے اور امریکی مسلمانوں کو امریکہ سے۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہاں کے لوگ ہم سے نفرت کریں، تب بھی ہم ان سے محبت کریں۔ میں نے کہا کہ ہاں۔ پھر میں نے ان کو یہ حدیث سنائی: لَا ‌تَكُونُوا ‌إِمَّعَةً، تَقُولُونَ: إِنْ أَحْسَنَ النَّاسُ أَحْسَنَّا، وَإِنْ ظَلَمُوا ظَلَمْنَا، وَلَكِنْ وَطِّنُوا أَنْفُسَكُمْ، إِنْ أَحْسَنَ النَّاسُ أَنْ تُحْسِنُوا، وَإِنْ أَسَاءُوا فَلَا تَظْلِمُوا(سنن الترمذی، حدیث نمبر 2007)۔ يعني، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم لوگ اِمَّعہ نہ بنو،یہ کہنے لگو کہ لوگ اچھا سلوک کریں گے تو ہم بھی اچھا سلوک کریں گے۔ اور لوگ ظلم کریں گے تو ہم بھی ان کے ساتھ ظلم کریں گے۔ بلکہ اپنے آپ کو اس کا خوگر بناؤکہ لوگ اچھا سلوک کریں تب بھی تم اچھا سلوک کرو اور لوگ بر ا سلوک کریں تو تم ان کے ساتھ ظلم نہ کرو۔ اس سے معلوم ہوا کہ اسلامی اخلاق ٹٹ فار ٹیٹ (tit for tat)کا اخلاق نہیں۔ اسلامی اخلاق یک طرفہ اخلاقیات پر مبنی ہے۔(ڈائری، 28جولائی2011) p. 44original + quote