Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
فقہا کون ہیں p. 333
ایک حدیث ہے تُشَاوِرُونَ الْفُقَهَاءَ وَالْعَابِدِينَ، وَلَا تُمْضُوا فِيهِرَأْيَخَاصَّةٍ (المعجم الاوسط للطبرانی، حدیث نمبر 1618)۔ یعنی دینی معاملات میں تم لوگ ایسے لوگوں سے مشورہ کرو جو فقیہ ہوں اور اللہ کے حکموں پر عمل کرنے والے بھی ہوں۔ محض اپنی ذاتی رائے پر نہ چلو۔ p. 333original + quote
اس حدیث میں ’’فقہاء‘‘ کا لفظ موجودہ رواجی معنی میں نہیں ہے۔ وہ سادہ طور پر عالم کے معنی میں ہے، یعنی وہ لوگ جو دین کا گہرا علم رکھنے والے ہوں۔ p. 334
(ڈائری، 11جنوری1996) p. 334