Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
قیاسی مسئلہ p. 160
عام طور پر مشہور ہے کہ اسلامی شریعت نے رسول پر شتم کرنے والے کے لیے قتل کی سزا بطور حد مقرر کی ہے۔ یعنی یہ ایسی سزا ہے جو لازماًجاری کی جائے گی، وہ توبہ سے بھی ساقط نہیں ہو تی ۔ مگر یہ مسئلہ جتنا مشہور ہے، اتنا ہی وہ بے اصل اور غیر ثابت شدہ بھی ہے۔ اگلے صفحات میں ہم قرآن ، حدیث اور فقہ تینوں اعتبار سے اس مسئلہ کا جائزہ لیں گے۔ p. 160original + quote
اس موضوع پر غالباًسب سے زیادہ جامع کتاب علامہ ابن تیمیہ (661-728ھ) کی ہے۔ ان کی زندگی میں شتم کا ایک واقعہ ہوا۔ عساف نامي ايك نصرانی نے پیغمبر ِ اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخانہ کلمات کہے۔ اس کے بعد شام و مصر میں بحث چل پڑی کہ جو شخص رسول پر سب و شتم کرے، اس کی سزا اسلامی شریعت میں کیا ہے۔ اس سے متاثر ہو کر ابن تیمیہ نے ایک ضخیم کتاب لکھی جو بعد کو الصارم المسلوم علیٰ شاتم الرسول کے نام سے شائع ہوئی۔ یعنی رسول کو گالی دینے والے کے اوپر کھلی تلوار— راقم الحروف کے پاس جو نسخہ ہے وہ600صفحات پر مشتمل ہے۔ p. 160