Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
غزوۂ دومۃ الجندل p. 121
ربیع الاول5ھ p. 122
ماہ ربیع الاول میں آپ کو یہ خبر ملی کہ دومۃ الجندل کے لوگ مدینہ پر حملہ کرنا چاہتے ہیں۔ آپ ایک ہزار صحابہ کے ساتھ دومۃ الجندل کی طرف روانہ ہوئے۔ وہ لوگ خبر سنتے ہی منتشر ہوگئے، اور آپ بلاجدال وقتال واپس ہوئے۔ اس طرح کی تمام مہموں کا مقصد یہی تھا۔ یہ مہمیں حقیقۃً جنگ کے لیے نہیں ہوتی تھیں بلکہ فریق مخالف کو مرعوب کرنے کے لیے ہوتی تھیں تاکہ وہ بے حوصلہ ہو کر واپس چلے جائیں اور جنگ کی نوبت ہی نہ آئے۔ p. 122