Raah-e-Amal

اسلام اکیسیویں صدی میں

Raah-e-Amal — Maulana Wahiduddin Khan

Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.

Contents (94 chapters)
  1. ابتدائیہ
  2. اصول اور فروع
  3. جڑ اور شاخیں
  4. افاقی حقیقت
  5. ایک مثال
  6. دعوت کے بجائے تحفظ
  7. داخل کے بجائے خارج
  8. تبدیلی انسان کے بجائے تبدیلی حکومت
  9. کلیات کے بجائے جزئیات
  10. سبب کے بجائے مرض
  11. راہ عمل
  12. پیغمبر اسلام کی ہدایت
  13. سیاسی بگاڑ
  14. امام حسنؓ کا نمونہ
  15. امام حسینؓ کا نمونہ
  16. دو عملی نمونے
  17. تاریخ امت
  18. نمائندہ گروہ
  19. ایک اہم سبق
  20. اسلام کی طاقت
  21. ایک جائزہ
  22. حکمرانوں پر اثر
  23. سیاسی بدعت
  24. اجماع امت
  25. ناقص استدلال
  26. نمونہ کا مسئلہ
  27. موجودہ زمانے کا تجربہ
  28. ناکامی کااعتراف
  29. نوابادیاتی زمانہ
  30. میدان عمل کا مسئلہ
  31. جاپان کی مثال
  32. فوج سے زیادہ طاقت ور
  33. روس کی مثال
  34. ہندوستانی مسلمانوں کی جدید تاریخ
  35. ایک شخص دو مثال
  36. اصلاح کی طرف
  37. اصل کمی
  38. اسلام اکیسیویں صدی میں
  39. جاپان کی مثال
  40. خدائے واحد کی تلاش
  41. ازادانہ تحقیق کا نتیجہ
  42. مذاہب کا تضاد
  43. اخوت و مساوات کا مذہب
  44. مادی مذہب کی ناکامی
  45. داعیانہ جذبہ
  46. پیغمبرانہ رہنمائی
  47. اعلی کامیابی کا راز
  48. صراط مستقیم
  49. ایمانی حوصلہ
  50. فطرت سے مطابقت
  51. انقلابی زاویہ ٴنظر
  52. نفس امارہ، نفس لوامہ
  53. برائی کے بدلے بھلائی
  54. تعمیر و استحکام
  55. خلاصہ کلام
  56. صبر ایک ابدی حکم
  57. دعوت کا دور
  58. خلافت کا دور
  59. ملوکیت کا دور
  60. دعوت کی اہمیت
  61. قربانیاں بے نتیجہ رہیں
  62. فرض منصبی سے غفلت
  63. یہود کی مثال
  64. دعوت شاہ کلید
  65. اخری بات
  66. انالکم ناصح امین
  67. احساس نصح کا فقدان
  68. احساس امانت کا فقدان
  69. سیف اللہ کا پیغام
  70. موتہ کا سبق
  71. دعوت کا میدان
  72. سبب اپنے اندر
  73. ایک مثال
  74. موعود نہ کہ مقصود
  75. چالیس سالہ انتظار
  76. ابتدائی عمل
  77. وقفہ تعمیر
  78. اسلامی دعوت
  79. اسلام کیا ہے
  80. جنت کیا ہے
  81. مومنانہ زندگی
  82. اسلامی دعوت
  83. اسلامی انقلاب
  84. پیغمبر کا کام
  85. مسلم دنیا سے مغربی دنیا کی طرف
  86. جدید انقلاب کی اسلامی اہمیت
  87. مغرب کا غلبہ مسلم دنیا پر
  88. سیاسی انقلاب کی نوعیت
  89. مسلم دنیا میں سیاسی ردعمل
  90. موجودہ زمانے کی اسلامی تحریکیں
  91. فخر نہیں ذمہ داری
  92. کرنے کا کام
  93. دعوت اور عمل
  94. اصل رکاوٹ

اسلام اکیسیویں صدی میں p. 80

انسان آج ایک نئے نظریے کی تلاش میں ہے۔ جو لوگ جدید انسان کو یہ نظریہ فراہم کر دیں وہی اکیسویں صدی کی دنیا کے قائد ہوں گے۔ یہ نیا نظریہ بریڈ لے (F.H. Bradley) کے الفاظ میں ایک نیا مذہب (new religion)ہے۔ گہرائی کے ساتھ دیکھیے تو بریڈلے کا نیا مذہب حقیقتاً وہی چیز ہے جس کو غیر محرف مذہب کہا جاتا ہے۔ بریڈلے اگر محرف اور غیر محرف کے فرق کو جانتا تو یقیناً وہ اپنے مطلوب مذہب کو بتانے کے لیے غیر محرف مذہب کا لفظ استعمال کرتا۔ مگر اس فرق سے ناآشنا ہونے کی بنا پر اس نے ’’نیا مذہب‘‘ کا لفظ استعمال کیا۔ p. 80original + quote

حقیقت یہ ہے کہ آج جدید انسان جس چیز کی تلاش میں ہے وہ صرف اسلام ہے۔ جو فطرت کا دین ہے اور تحریف سے پاک ہونے کی وجہ سے کامل سچائی کا حامل ہے۔ ا گرچہ اس سے ناآشنا ہونے کی بنا پر انسان اپنے مدعا کو بتانے کے لیے دوسرے دوسرے الفاظ بولتا ہے۔ مثلاً نیا نظریہ ، نیا مذہب، نیا نظام، نیا انقلاب وغیرہ۔ p. 80

بیسویں صدی کے آخر میں پہنچ کر انسان ایک فکری خلا سے دوچار ہوا ہے۔ اس نے اپنی سابقہ فکری بنیاد مکمل طور پر کھو دی ہے۔ اب اس کو نئی فکری بنیاد کی تلاش ہے جس کے اوپر وہ اپنے آپ کو کھڑا کر سکے۔ اس معاملے کی وضاحت کے لیے یہاں میں جاپان کا تجربہ نقل کروں گا۔ p. 80