Raah-e-Amal

فوج سے زیادہ طاقت ور

Raah-e-Amal — Maulana Wahiduddin Khan

Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.

Contents (94 chapters)
  1. ابتدائیہ
  2. اصول اور فروع
  3. جڑ اور شاخیں
  4. افاقی حقیقت
  5. ایک مثال
  6. دعوت کے بجائے تحفظ
  7. داخل کے بجائے خارج
  8. تبدیلی انسان کے بجائے تبدیلی حکومت
  9. کلیات کے بجائے جزئیات
  10. سبب کے بجائے مرض
  11. راہ عمل
  12. پیغمبر اسلام کی ہدایت
  13. سیاسی بگاڑ
  14. امام حسنؓ کا نمونہ
  15. امام حسینؓ کا نمونہ
  16. دو عملی نمونے
  17. تاریخ امت
  18. نمائندہ گروہ
  19. ایک اہم سبق
  20. اسلام کی طاقت
  21. ایک جائزہ
  22. حکمرانوں پر اثر
  23. سیاسی بدعت
  24. اجماع امت
  25. ناقص استدلال
  26. نمونہ کا مسئلہ
  27. موجودہ زمانے کا تجربہ
  28. ناکامی کااعتراف
  29. نوابادیاتی زمانہ
  30. میدان عمل کا مسئلہ
  31. جاپان کی مثال
  32. فوج سے زیادہ طاقت ور
  33. روس کی مثال
  34. ہندوستانی مسلمانوں کی جدید تاریخ
  35. ایک شخص دو مثال
  36. اصلاح کی طرف
  37. اصل کمی
  38. اسلام اکیسیویں صدی میں
  39. جاپان کی مثال
  40. خدائے واحد کی تلاش
  41. ازادانہ تحقیق کا نتیجہ
  42. مذاہب کا تضاد
  43. اخوت و مساوات کا مذہب
  44. مادی مذہب کی ناکامی
  45. داعیانہ جذبہ
  46. پیغمبرانہ رہنمائی
  47. اعلی کامیابی کا راز
  48. صراط مستقیم
  49. ایمانی حوصلہ
  50. فطرت سے مطابقت
  51. انقلابی زاویہ ٴنظر
  52. نفس امارہ، نفس لوامہ
  53. برائی کے بدلے بھلائی
  54. تعمیر و استحکام
  55. خلاصہ کلام
  56. صبر ایک ابدی حکم
  57. دعوت کا دور
  58. خلافت کا دور
  59. ملوکیت کا دور
  60. دعوت کی اہمیت
  61. قربانیاں بے نتیجہ رہیں
  62. فرض منصبی سے غفلت
  63. یہود کی مثال
  64. دعوت شاہ کلید
  65. اخری بات
  66. انالکم ناصح امین
  67. احساس نصح کا فقدان
  68. احساس امانت کا فقدان
  69. سیف اللہ کا پیغام
  70. موتہ کا سبق
  71. دعوت کا میدان
  72. سبب اپنے اندر
  73. ایک مثال
  74. موعود نہ کہ مقصود
  75. چالیس سالہ انتظار
  76. ابتدائی عمل
  77. وقفہ تعمیر
  78. اسلامی دعوت
  79. اسلام کیا ہے
  80. جنت کیا ہے
  81. مومنانہ زندگی
  82. اسلامی دعوت
  83. اسلامی انقلاب
  84. پیغمبر کا کام
  85. مسلم دنیا سے مغربی دنیا کی طرف
  86. جدید انقلاب کی اسلامی اہمیت
  87. مغرب کا غلبہ مسلم دنیا پر
  88. سیاسی انقلاب کی نوعیت
  89. مسلم دنیا میں سیاسی ردعمل
  90. موجودہ زمانے کی اسلامی تحریکیں
  91. فخر نہیں ذمہ داری
  92. کرنے کا کام
  93. دعوت اور عمل
  94. اصل رکاوٹ

فوج سے زیادہ طاقت ور p. 61

دوسری عالمی جنگ کے بعد نومبر 1946ء میں جاپان کا جو نیا دستور بنا اس کے مصنف امریکی جنرل ڈگلس میک آرتھر تھے۔ انہوں نے اس دستور کے دفعہ9 کے تحت جاپان کو ہمیشہ کے لیے اس بات کا پابند کر دیا تھا کہ وہ کبھی بھی زمینی ، برّی یا ہوائی فوج نہیں رکھے گا۔ اور نہ کسی قسم کی دوسری جنگی تیاری کرے گا p. 61other source

‘‘Land. sea, and air forces, as well as other war Potential, will never be maintained.’’ )Encyclopedia Britannica, 10/87( p. 61other source

امریکی ساخت کے جاپانی دستور کی اس دفعہ میں جنگی امکان (war potential) کا لفظ بے حد سبق آموز ہے۔ اس کے تحت جاپان کو نہ صرف معروف معنوں میں جنگی طاقت بننے سے روک دیا گیا تھا بلکہ اس کو ایسی سرگرمیوں سے بھی منع کر دیا گیا تھا جو اپنے اندر کسی نوعیت کا کوئی جنگی امکان رکھتی ہوں۔ مگر تقریباً نصف صدی کی تاریخ بتاتی ہے کہ انسان بہت کم جانتا ہے۔ اس کی معلومات حقائق کی وسعتوں کے لحاظ سے بہت تھوڑی ہے۔ p. 62

جاپان کو جنگی ہتھیاروں کی تیاری سے روک دیا گیا تھا ، مگر جاپان کے لیے اب بھی ایک وسیع میدان کھلا ہوا تھا۔ یہ معاشی اور اقتصادی سرگرمیوں کامیدان تھا۔ امریکی حکمراں جاپان کو جنگی ہتھیار بنانے سے روک سکتے تھے۔ مگر ان کے لیے یہ ممکن نہ تھا کہ وہ جاپان کو اقتصادی سرگرمیوں سے بھی روک دیں۔ جاپان سیاسی ٹکراؤ کا راستہ چھوڑ کر اقتصادیات کے میدان میں سرگرم ہو گیا۔ یہاں تک کہ نصف صدی سے بھی کم عرصے میں اس نے خود اس تاریخ کو بدل دیا جس کے تحت امریکی حکمرانوں نے جاپان سے اس کی ابدی شکست پر دستخط لیے تھے۔ p. 62

امریکی میگزین ٹائم (24 اپریل1989ء) میں صفحہ 32-33پر ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جاپان موجودہ صدی کے آخر میں اقتصادی دیو (economic giant) بن کر ابھرا ہے۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جاپان کی صنعت کے مقابلے میں امریکہ مسلسل دفاعی پوزیشن میں چلا جا رہا ہے۔ اور اس کی خاص وجہ امریکہ کے اوپر جاپان کا بڑھتا ہوا صنعتی دباؤ ہے۔ p. 62other source

اولاً امریکہ کی مارکیٹ پر جاپان کے ٹیلی ویژن نے قبضہ کیا۔ امریکہ کے ٹیلیویژن مینوفیکچرر جاپان کے اقتصادی حملہ کا پہلا شکار تھے۔ اس کے بعد جاپانی کاروں نے امریکہ کی سڑکوں پر قبضہ کیا۔ حالیہ برسوں میں جاپانی کمپیوٹر امریکی کمپیوٹر کے مقابلے میں فائق تر ثابت ہوا ہے۔ اور اب مستقبل قریب میں جاپان کی یہی صنعتی فوقیت ہوائی جہاز بنانے کے میدان میں ظاہر ہونے والی ہے۔ p. 62

عوامی رائے (polls) کے ذریعے معلوم ہوا ہے کہ موجودہ امریکی سوویت یونین کی فوجی طاقت سے زیادہ جاپان کی اقتصادیات سے خوف زدہ ہیں p. 63

‘‘Mindful of polls showing that many Americans are more fearful of Japan’s economy than of the Soviet Union’s military strength.’’ p. 63other source