Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
حالات سے مطابقت p. 271
ہربرٹ نکولس (Herbert L. Nicholas) نے لکھا ہے کہ میں نے کسی کتاب میں ایک بار ایک بوڑھے آدمی کا قصہ پڑھا جو ساری زندگی مسلسل سخت تکلیفوں میں مبتلا رہا۔ اس کے با وجود وہ ہمیشہ خوش اور مطمئن رہتا تھا۔ جب اس سے پوچھا گیا کہ تمھارے سکون واطمینان کار از کیا ہے تو اس نے جواب دیا p. 271other source
I learned to cooperate with the inevitable p. 272
میں نے ان چیزوں سے موافقت کرنا سیکھ لیا جن سے بچنا ممکن نہیں ۔ p. 272
زندگی میں بہت سی ایسی چیزیں پیش آتی ہیں جو ہمارے اختیا ر سے باہر ہوتی ہیں۔ ایسی چیزوں سے مقابلہ کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ ان سے مقابلہ نہ کیا جائے۔ اس طرح ہم غیر ضروری الجھن اور ذہنی تناؤ (tension) سے بچ سکتے ہیں۔ یہ طریقہ ہم کو اس قابل بناتا ہے کہ ہم اپنی قوتوں کو وہاں خرچ کریں جہاں کوئی نتیجہ نکل سکتا ہے۔ اپنی قوتوں کو وہاں ضائع نہ کریں جہاں بالآخر وہ صرف بے نتیجہ ہو کر رہ جانےوالی ہیں ۔ p. 272
یہی موجودہ دنیا میں زندگی کا اصول ہے ۔ یہ اصول کسی ایک شخص کے لیے بھی کارآمد ہے اور پوری قوم کے لیے بھی۔ p. 272
نوٹ آل انڈیا ریڈیو، نئی دہلی، سے 15-16 مئی 1984 کو نشر کیا گیا۔ p. 273