Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
كائناتي وحدت p. 223
كائنات كا مطالعه بتاتا هے كه پوري كائنات ايك مركز كے گرد گھوم رهي هے۔ ايٹم كا ايك نيوكليس (nucleus) هے، اور ايٹم كا ايك پورا ڈھانچه اس نيوكليس كے گرد گھومتا هے۔ شمسي نظام كا مركز سورج هے اوراس كے تمام سيارے اور سيارچے مسلسل اس كے گرد گھوم رهے هيں۔ اسي طرح كهكشاں كا ايك مركز هے اور كهكشاں كے اربوں ستارے اس مركز كے گرد حركت كرتے هيں۔ يهاں تك كه پوري كائنات كا ايك مركز هے، اور پوري پھيلي هوئي كائنات اپني ذيلي حركتوں كے ساتھ اس آخري مركز كے گرد حركت كررهي هے۔سائنس دانوں كا اندازه هے كه يه كائناتي مركز ايك روز اپنے گرد كي تمام چيزوں كو كھينچنا شروع كرے گا، اور پھر يه ناقابلِ قياس حد تك پھيلي هوئي عظيم كائنات اپنے مركز كي طرف سمٹنا شروع هوگي، اور بالآخر وه وقت آئے گا كه سارے كائناتي اجسام اس طرح سمٹ كر ايك مركزي گولے كي صورت اختيار كرليں گے، جيسے بكھري هوئي كيلوں كے درميان مقناطيس لايا جائے، اور سب كيليں سمٹ سمٹ كر اس سے جڑ جائيں— كَمَا بَدَأْنَا أَوَّلَ خَلْقٍ نُّعِيدُهُ (21:104)۔ یعنی، جس طرح پہلے ہم نے تخلیق کی ابتدا کی تھی، اسی طرح ہم پھر اسے لوٹائیں گے۔ p. 224unverified
اس طرح كائنات گويا دينِ توحيد كا عملي مظاهره بن گئي هے۔ وه عمل كي زبان ميں بتارهي هے كه انسان كي زندگي كو كيسا هونا چاهيے۔ انسان كي زندگي كو ايسا هونا چاهيے كه اس كي تمام سرگرميوں كا صرف ايك مركز هو، اور وه ايك خدا هو۔ آدمي كے جذبات، اس كي سوچ، اس كي سرگرمياں، اس كا سب كچھ خدا كے گرد گھومنے لگيں۔ p. 224
آدمي اگر اپني زندگي كا مركزومحور اپني ذات كو بنائے تو كائنات بزبانِ حال اس كو رد كررهي هے۔ اسي طرح اگر وه اپني ذات كے باهر كسي كو اپني توجهات كا مركز ومحور بنائے تو موجوده كائنات كے ڈھانچے ميں وه قابلِ رد قرار پارها هے۔ كائنات كا موجوده ڈھانچه ايك هستي كے سوا كسي دوسرے كي مركزيت كو قبول كرنے سے انكار كرتاهے۔كائنات زبان ِحال سے كهه رهي هے — ’’ايك‘‘ كو اپنا مركز ِتوجه بناؤ، نه كه ايك كے سوا ’’كئي‘‘ كو۔ p. 224