Hikmat-e-Ikhtilaf

اختلاف کثیر

Hikmat-e-Ikhtilaf — Maulana Wahiduddin Khan

Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.

Contents (93 chapters)
  1. ابتدائیہ
  2. مقدمہ
  3. پہلا حصہ
  4. اختلاف، تنوع
  5. اختلاف کا معاملہ
  6. اختلاف رائے
  7. تنقید کا عمل
  8. ترک تعلق نہیں
  9. اختلاف ایک مثبت ظاہرہ
  10. ترقی کا راز
  11. فکری تعدد، فکری حریت
  12. مخاصمت نہیں
  13. اختلاف اوراتحاد
  14. اختلاف، رواداری
  15. آرٹ آف لائف
  16. شکایت ختم کرنے کا طریقہ
  17. تخلیق میں تنوع
  18. پختگی کیا ہے
  19. اختلاف ایک رحمت
  20. اختلاف کو مینج کرنا
  21. ثالثی کا اصول
  22. آرٹ آف ڈفرینس مینجمنٹ
  23. اختلاف کا مسئلہ
  24. رواداری کا اصول
  25. اتحاد کی نفسیات
  26. اختلاف کو حل کرنے کی تدبیر
  27. آزادی کا دور
  28. درست مشورہ
  29. ایک مثال
  30. حکمت کی بات
  31. اختلاف نہیں
  32. شکایت کا مزاج
  33. اعتدال کا مطلب
  34. معتصبانہ طرزِ فکر
  35. اجتماعی کام کی اہمیت
  36. اختلاف کثیر
  37. ایسی بحثیں نہ چھیڑو جو لوگوں کو
  38. اللہ سے غافل کر دے
  39. نزاع کا مسئلہ
  40. نزاع مینجمنٹ
  41. مینجمنٹ نہ کہ ردعمل
  42. منفی جذبات کی قربانی
  43. اختلاف کے وقت
  44. کامیابی کا راز
  45. بلند فکری
  46. امت میں اختلاف کا مسئلہ
  47. تنقید واختلاف
  48. اختلاف ایک فطری معاملہ
  49. اختلاف کا مسئلہ
  50. وحدت، تنوع
  51. علم کی دو قسمیں
  52. اختلاف ایک صحت مند ظاہرہ
  53. اختلاف ایک برکت
  54. تفریق کا سبب
  55. کلیات کے بجائے جزئیات
  56. پانچ فقہی اسکول
  57. فقہی مسائل میں اختلاف
  58. موافقت، مخالفت
  59. غیر فطری اختلاف
  60. اختلاف کو نظر انداز کیجیے
  61. دوسرا حصہ
  62. پنج کرنا سیکھیے
  63. اختلاف کے باوجود
  64. آخرت رخی سوچ
  65. اختلاف کے باوجود اعتراف
  66. اختلاف کو مسئلہ نہ بنانا
  67. وسیع ترمفاد
  68. تنقید کوسن کر
  69. ذہنی ارتقا کا ذریعہ
  70. اختلاف، نفرت
  71. اختلاف کے ساتھ اعتراف
  72. اتحاد کی طاقت
  73. اختلاف کو بھلا دیا
  74. حل رخی پالیسی
  75. ایک تقابل
  76. عربوں کا مزاج
  77. انگلینڈ، آئرلینڈ
  78. اختلاف کے باوجود قدردانی
  79. تم قیمتی آدمی ہو
  80. استاد، شاگرد
  81. اسکائی از دی لمٹ
  82. چلو یہ بھی ٹھیک ہے
  83. وسعت ظرفی
  84. مغربی دنیا، مسلم ادارے
  85. امریکا کی مثال
  86. تیسرا حصہ
  87. مشاہدات دنیا
  88. چوتھا حصہ
  89. تاثرات و تجربات
  90. پانچواں حصہ
  91. سوال و جواب
  92. خاتمہ کلام
  93. اختلاف ایک آزمائش

اختلافِ کثیر p. 54

پیغمبرِ اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد امت میں جو فتنے پیدا ہونے والے تھے، اس کے بارے میں بہت سی روایتیں حدیث کی کتابوں میں آئی ہیں۔ مثلاً ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں فَإِنَّهُ ‌مَنْ ‌يَعِشْ ‌مِنْكُمْ ‌بَعْدِي فَسَيَرَى اخْتِلَافًا كَثِيرًا (سنن أبی داؤد، حدیث نمبر4607)۔ یعنی، میرے بعد تم میں سے جو لوگ زندہ رہیں گے، وہ بہت زیادہ اختلافات دیکھیں گے۔ p. 54original + quote

اس دورِ اختلاف میں امت کے افراد کو کیا کرنا ہے، اس کے بارے میں روایتوں میں امت کے لیے آپ کی مختلف ہدایات آئی ہیں۔ ان میں سے ایک یہ ہےمَنْ كَانَ لَهُ إِبِلٌ ‌فَلْيَلْحَقْ بِإِبِلِهِ، وَمَنْ كَانَتْ لَهُ ‌غَنَمٌ ‌فَلْيَلْحَقْ بِغَنَمِهِ، وَمَنْ كَانَتْ لَهُ أَرْضٌ ‌فَلْيَلْحَقْ بِأَرْضِهِ (صحیح مسلم، حدیث نمبر 2887)۔یعنی، جس شخص کے پاس اونٹ ہو، وہ اپنے اونٹ سے ملحق ہوجائے اور جس شخص کے پاس بکری ہو، وہ اپنی بکری سے ملحق ہوجائے اور جس شخص کے پاس کھیت ہو، وہ اپنے کھیت کے ساتھ ملحق ہوجائے۔ p. 54original + quote

اس کا مطلب یہ ہے، کہ جب امت میں اختلاف وانتشار پیدا ہوجائے تو اس وقت ایک خداترس مومن کو یہ کرنا ہے کہ وہ خود اپنے آپ میں مشغول ہوجائے، اس کو چاہیے کہ وہ دوسروں کے اوپراحتسابی نظر ڈالنے کے بجائے خود اپنے آپ پرفوکس کرے، اصلا ح غیر کا جھنڈا اٹھانے کے بجائے وہ اصلاحِ خویش کو اپنا کنسرن (concern)بنالے۔ وہ محدود دائرے میں اپنی ذاتی ذمہ داریوں کو اداکرتے ہوئے دوسروں کے لیے دعائے خیر کرے۔ p. 55

اختلاف و انتشار کی صورتِ حال دراصل اس وقت پیدا ہوتی ہے جب کہ امت دورِزوال میں پہنچ جائے۔ ایسے حالات میں اصلاحِ غیر کی مہم چلانا عملی نتیجے کے اعتبار سے صرف اختلاف و انتشار کو بڑھاوا دینے کے ہم معنی ہوتا ہے؟ اس لیے ایسے حالات میں نتیجہ کو دیکھتے ہوئے اپنے عمل کا منصوبہ بنانا چاہیے، نہ کہ صرف اپنے ذہنی معیار کو سامنے رکھ کر۔ p. 55