Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
7 اپریل 1987
جان رے John Ray) ) کا قول ہے کہ ـــــ مشورہ اس وقت سب سے کم سنا جاتا ہے جب کہ اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہوتی ہے:other source
Advice when most needed is least heeded.
اکثر ایسا ہوتا ہے کہ آدمی خواہش کے زیر اثر ایک بات سوچتا ہے ، اور اس کے مطابق کام کرنا چاہتا ہے۔ دوسرا شخص جو اس خواہش سے مغلوب نہیں ہے، وہ اس کے خلاف مشورہ دیتا ہے ، مگر مذکورہ آدمی اس کے مشورہ کوقبول نہیں کرتا۔ وہ جو کچھ کرنا چاہتا تھا اس کو کر ڈالتا ہے۔ بعد کو نتیجہ سامنے آنے کے بعد اس کو محسوس ہوتا ہے کہ اس کا اقدام غلط تھا۔ اب وہ مشورہ کی اہمیت کو محسوس کرتا ہے ، مگر وقت گزرنے کے بعد ۔
سب سے زیادہ عقلمند وہ ہے جو ایک صحیح مشورہ کی اہمیت کو آغاز میں سمجھ لے۔ اور سب سے زیادہ نادان وہ ہے جوصحیح مشورہ کی اہمیت کو آخر میں سمجھے۔