Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
8 اکتوبر 1985 p. 189
جناب فرید الوحیدی صاحب جدہ میں رہتے ہیں۔ ان کا قدیم وطن دیوبند تھا۔ اب وہ سعودی شہری ہوچکے ہیں اور وہاں کے ایک کامیاب تاجر ہیں۔ انھوںنے اپنی زندگی کا تجربہ ان الفاظ میں بیان کیا — جوچیونٹی بن کر رہتاہے وہ شکر کھاتا ہے،جوشیر بن کر رہتا ہے وہ گولی کھاتا ہے۔ p. 190