Al-Risala October 2015

حروفِ مقطعات

Al-Risala October 2015 — Maulana Wahiduddin Khan

Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.

Contents (37 chapters)
  1. الرسالہ - October 2015
  2. عید اضحی کا پیغام
  3. تاریخ ساز قربانی
  4. حج بیت اللہ کے بعد
  5. قرآن کا ترجمہ
  6. اچانک موت
  7. جنت کی دنیا
  8. تفکیر، مفکر
  9. مصائب کی حکمت
  10. مثلِ قرآن ممکن نہیں
  11. صحیح مگر غلط
  12. کوئی چیز ملکیت نہیں
  13. ربط کے بغیر ملاقات
  14. سیاسی ظلم نہیں
  15. تاریخ کا نیا دور
  16. صبر کا انعام
  17. پاکستانی ڈائسپورا
  18. دنیا کی حقیقت
  19. اللہ کی انگلیوں کے درمیان
  20. بلا استحقاق عطیہ
  21. بڑا کام
  22. عدم اعتراف
  23. بیانیہ اسلوب، تجزیاتی اسلوب
  24. بلاشرط ساتھ دینا
  25. دین اور اسٹیٹ
  26. حکمت کا اصول
  27. حروفِ مقطعات
  28. شخصیت کی تعمیر
  29. جنت اورجہنم
  30. خبر کی تحقیق ضروری
  31. سوانح عمری
  32. خالق کی کاملیت
  33. سادگی کی اہمیت
  34. سوچنے کا طریقہ
  35. امیج بلڈنگ
  36. سوال و جواب
  37. خبرنامہ اسلامی مرکز— 238

حروفِ مقطعات

حروف مقطعات قرآن کی 29 سورتوں کے شروع میں آئے ہیں۔کسی میں ایک حرف، کسی میں دو حروف، اور کسی میں زیادہ حروف۔یہ حروفِ مقطعات پر اسرار(mysterious)نہیں ہیں۔ بلکہ وہ نہایت بامعنی ہیں۔ قرآن کو سمجھنے کے لیے ان کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔

حروفِ مقطعات کا مطلب الگ الگ حروف (disjointed letters)ہیں۔یہ حروف وہی ہیں جو حروفِ تہجی (alphabets) کے لیٹرہوتے ہیں۔ہر زبان کے الفاظ حروفِ تہجی کا مجموعہ ہوتے ہیں۔ حروفِ مقطعات کا مطلب یہ ہے کہ قرآن کسی ملکوتی زبان یا ملااعلی کی زبان میں نہیں ہے، بلکہ وہ انسانی زبان میں ہے۔ قرآن کو سمجھنے کے لیے وہی اسلوب اختیار کیا جائے گا، جو انسانی زبان کو سمجھنے کے لیے کیا جاتا ہے۔ مثلا قرآن میں آیا ہے : وَکَأَیِّنْ مِنْ نَبِیٍّ قَاتَلَ مَعَہُ رِبِّیُّونَ کَثِیرٌ (3:146)۔ یہاں قاتل لفظی معنی میں نہیں ہے، بلکہ وہ شدید جدو جہد کے معنی میں ہے۔ یعنی پیغمبر کے ساتھیوں نے دعوت کی پرامن کوشش میں پوری طاقت صرف کردی۔original + quote

یہ اسلوب انسانی زبان میں عام ہے۔ مثلا ریلیف ورک تیزی سے ہورہا ہو تو اس کو کہا جاتا ہے کہ ریلیف کا کام جنگی پیمانے پر (on a war footing) انجام دیا جارہا ہے، وغیرہ۔اس طرح کی بہت سی مثالیں قرآن میں ہیں۔ قرآن کی اس قسم کی آیتوں کو اسی وقت صحیح طور پر سمجھا جاسکتا ہے، جب کہ اس کو زبان کے عام اسلوب کے مطابق سمجھنے کی کوشش کی جائے۔

حروفِ مقطعات کا مطلب اشارے کی زبان میں یہ ہے کہ قرآن اللہ کا کلام ہے، لیکن وہ انسان کے لیے اترا ہے۔ اس لیے قرآن کا اسلوب وہی ہے جو انسانی کلام کا اسلوب ہوتا ہے۔ یہی وہ حقیقت ہے جو قرآن کی اس آیت میں بیان کی گئی ہے: وَمَا أَرْسَلْنَا مِنْ رَسُولٍ إِلَّا بِلِسَانِ قَوْمِہِ (14:4) یعنی ہر پیغمبر اپنی قوم کی زبان میں بھیجا گیا۔ اگر ایسا نہ ہوتا تو پیغمبر کے ذریعے آنے والا کلام لوگوں کے لیے ایک پر اسرار کلام بن جاتا۔original + quote