Al-Risala March 2014

پیغمبر کا کردار

Al-Risala March 2014 — Maulana Wahiduddin Khan

Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.

Contents (18 chapters)
  1. الرسالہ - March 2014
  2. علم کی شہادت
  3. حق کا اعتراف نہ کرنا
  4. جنت کا تمدنی تعارف
  5. پیغمبر کا کردار
  6. نقطۂ آغاز
  7. سکون کا راز
  8. قرآن خوانی یا قرآن ڈسٹری بیوشن
  9. علم کی اہمیت
  10. ایک پیغمبر انہ اسوہ
  11. فکری تعدّد، فکری حریت
  12. آئڈیالوجی یا نظام
  13. دورِ شرک، دورِ الحاد
  14. استثنائی شخصیت
  15. ایک سبق آموز واقعہ
  16. برتر حساسیت
  17. ایک اور موقع
  18. سوال وجواب

پیغمبر کا کردار

قرآن کی سورہ ص میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو مخاطب کرتے ہوئے ارشاد ہوا ہے: قُلْ مَآ اَسْـَٔــلُکُمْ عَلَیْہِ مِنْ اَجْرٍ وَّمَآ اَنَا مِنَ الْمُتَکَلِّفِیْنَ (38:86) یعنی کہو کہ میں اِس پر تم سے کوئی اجر نہیں مانگتا، اور نہ میں تکلف کرنے والوں میں سے ہوں:original + quote

Say, “I do not ask you for any recompense for this, nor am I a man of pretentions”.Qur'an

اصل یہ ہے کہ دنیا میں کام کرنے کے دوطریقے ہیں— ایک ہے مشن کے طورپر کرنا اور دوسرا ہے پروفیشن کے طورپر کرنا- پروفیشن کے طورپر کام کرنے والے کا نشانہ کسبِ مال یا کسب منفعت ہوتا ہے- مثلاً میڈیکل پروفیشن، لیگل پروفیشن، ٹیچنگ پروفیشن، وغیرہ- پروفیشن کے طورپر جو شخص کام کرے، وہ اُس وقت اپنے پروفیشن کو چھوڑ دیتا ہے یا بدل دیتا ہے جب کہ اس کو اپنے پروفیشن سے نفع نہ ملے،لیکن مشن کا معاملہ اِس سے مختلف ہے- مشن آدمی کا مقصدِ حیات ہوتا ہے- ایسا آدمی نفع اور نقصان سے بلند ہو کر اپنے مشن کو جاری رکھتا ہے، یہاں تک کہ اِسی حال میں اس کو موت آجائے-

پیغمبرپورے معنوں میںایک صاحبِ مشن انسان ہوتا ہے- اس کا مشن ہی اس کی زندگی کا مقصد ہوتا ہے- پیغمبر کی رہنما اس کی اپنی معرفت ہوتی ہے، نہ کہ دوسروں کا رویہ، وہ دوسرے کے رد عمل سے اوپر اٹھ کر اپنا کام انجام دیتاہے- پیغمبر کا یہی نمونہ داعی سے بھی مطلوب ہے- حق کا داعی صرف وہ شخص ہے جو پیغمبر کے اِس نمونے پر پورا اترے ،جس کا دعوتی اسلوب خالص حق کی معرفت کی بنیاد پر بنا ہو، جو کسی بھی اعتبار سے اجر کا طالب نہ ہو- مال یا شہرت یا مقبولیت یا کوئی بھی مادی انٹرسٹ (material interest) اس کا مقصود نہ ہو- اِسی لیے دعوت کے کام کو دعوت الی اللہ کا کام کہاگیا ہے- داعی کو اِس کی پروا نہیں ہوتی کہ لوگ اس کی بات کو پسند کریں گے یا ناپسند- وہ چیزوں کو صرف اللہ کی نسبت سے دیکھتا ہے، نہ کہ انسان کی نسبت سے-