Al-Risala June 2021

دین پر عمل

Al-Risala June 2021 — Maulana Wahiduddin Khan

Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.

Contents (13 chapters)
  1. الرسالہ - June 2021
  2. دعا کی قبولیت
  3. کسٹم میڈ یونیورس
  4. دین پر عمل
  5. دجال کا دور
  6. عورت اور مرد کا فرق
  7. ڈی لنکنگ— ایک سنتِ رسول
  8. دشمن سے سیکھنا
  9. کریٹیو عمل
  10. ڈر، پست ہمتی
  11. پیغمبر ِ امن
  12. سوال و جواب
  13. اعلان

دین پر عمل

ایک حدیثِ رسول ان الفاظ میں آئی ہے:لَیَحْمِلَنَّ شِرَارُ ہَذِہِ الْأُمَّةِ عَلَى سَنَنِ الَّذِینَ خَلَوْا مِنْ قَبْلِہِمْ أَہْلِ الْکِتَابِ حَذْوَ الْقُذَّةِ بِالْقُذَّةِ(مسند احمد، حدیث نمبر 17135)۔ یعنی اس امت کے شرارت پسند لوگ پچھلے اہل کتاب کے طریقے کو اپنائیں گے ، جیسےایک تیر دوسرے تیر کی طرح ہوتا ہے۔اس حدیث کے مطابق، مسلمان اپنے بگاڑ کے زمانے میں وہی کریں گے، جو یہود و نصاری نے اپنے بگاڑ کے زمانے میں کیا تھا۔البتہ یہاں ایک فرق ہے۔ وہ یہ کہ پچھلے پیغمبروں کا لایا ہوا خدائی پیغام محفوظ نہیں۔ اس کے برعکس، پیغمبر اسلام کا لایا ہوا قرآن پوری طرح محفوظ ہے، آپ کی سنت بھی پوری طرح محفوظ ہے۔ اس طرح یہ امکان ہمیشہ باقی رہے گا کہ قرآن وسنت کے مطالعہ سے دین محمدی کو دوبارہ دریافت کیاجائے، اور اس کو اصل صورت میں اختیار کیا جائے۔ قرآن وسنت کا محفوظ ہونا، اس بات کی گارنٹی ہے کہ مجموعے کی سطح پر خواہ بگاڑ آجائے، لیکن افراد کی سطح پر ہمیشہ امت میں ایسے افراد موجود رہیں گے، جو اصل دین کو دوبارہ دریافت کرکے مکمل طور پراس کی پیروی کریں۔original + quote

موجودہ دور میں زندگی گزارنے کے دو طریقے ہیں۔ ایک یہ کہ آپ میڈیامیں اپنا وقت گزاریں۔ بے خوف دل کے ساتھ لوگوں سے بحثیں کریں۔ آپ کا سارا کنسرن میڈیا کی خبریں ہو، نہ کہ قرآن و حدیث میں بیان کردہ باتیں۔ اس قسم کے لوگوں کا ذہنی شاکلہ (mindset) میڈیا کی خبروں کی بنیاد پر بنے گا، نہ کہ قرآن اور سنت کی بنیاد پر ۔ یہی وہ لوگ ہیں، جو پچھلی قوموں کی پیروی کرتے ہیں۔

دوسری شکل یہ ہے کہ تعاہدبالقرآن (صحیح البخاری، حدیث نمبر 5033) آپ کی مصروفیت ہو،یعنی قرآن و حدیث میں غور و فکر آپ کے دن رات کاعمل بنا ہوا ہو۔ آپ قرآن کے معانی کو سمجھنے میں اپنے صبح و شام گزارتے ہوں۔ آپ قرآن و حدیث میں گہرا غور و فکر کرنے والے بنے ہوئے ہوں۔ اس طرح مطالعہ اور غور و فکر کے نتیجے میں آپ پر قرآن کے اور حدیث کے نئے نئے معانی کھلیں، اور پھر آپ ان کو اپنی زندگی میں اپنا رہنما بنا لیں۔ یہی لوگ حقیقی معنوں میں ربانی انسان ہیں۔original + quote