Al-Risala July 2013

سیلف میڈ مین

Al-Risala July 2013 — Maulana Wahiduddin Khan

Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.

Contents (16 chapters)
  1. الرسالہ - July 2013
  2. جنت میں داخلہ
  3. ایک خدائی بشارت
  4. آخرت کا سوال
  5. قرآن کی تلاوت
  6. سیلف میڈ مین
  7. اسپریچول الحاد
  8. موت کے بعد
  9. مغربی تہذیب، مغربی کلچر
  10. تفرُّق فی الدین کا ظاہرہ
  11. ایک تاریخی قانون
  12. زحمت میں رحمت
  13. سیاست، تعمیر
  14. اسٹریس ایک نعمت
  15. سوال و جواب
  16. خبر نامہ اسلامی مرکز— 223

سیلف میڈ مین

انوپم کھیر فلمی دنیا کی ایک ممتاز شخصیت ہیں- ان کے بارے میں کہاجاتا ہے کہ ان کے اندر کبر (arrogance) پایا جاتاہے- نئی دہلی کے انگریزی اخبار ٹائمس آف انڈیا (21 فروری 2013) میں ان کا ایک انٹرویو چھپا ہے- اِس انٹرویو میں اُن سے پوچھا گیا کہ آپ کے بارے میں لوگوں کا خیال ہے کہ آپ کے اندر کبر ہے- اِس کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا— میرے اندر کبر کا مزاج اس لیے ہے کہ میں ایک سیلف میڈمین ہوں اور میں اپنے آپ کو ایک محفوظ آدمی تصور کرتاہوں:unverified

My arrogance comes from my being a self-made man and a secure person. (p. 8)

کہا جاتاہے کہ سیلف میڈ مین کا لفظ پہلی بار بنجامن فرینکلن نے اپنی آٹو بائگریفی میں استعمال کیا تھا- بنجامن فرینکلن 1706میں امریکا کی ایک غریب فیملی میں پیداہوا- اس کا باپ موم بتی بنایا کرتا تھا- بنجامن فرینکلن نے اعلی تعلیم حاصل کی- اس نے اپنی زندگی میں غیر معمولی جدوجہد کی، یہاں تک کہ 1790 میں جب وہ مرا تو وہ امریکا کی تاریخ میں امریکا کے فاؤنڈنگ فادر کی حیثیت سے لکھاگیا- بنجامن فرینکلن اپنی آخری عمر میں مختلف بیماریوں کا شکار ہوگیا- اپنی زندگی کے آخری تین سال اس نے اِس طرح گزارے کہ وہ لاس اینجلیز میں اپنے گھر کے اندر رہتا تھا اور پبلک کے سامنے نہیں آتا تھا-original + quote

سیلف میڈ مین کا تصور تمام تر لوگوں کی ناواقفیت پر مبنی ہے- حقیقت یہ ہے کہ ہر انسان گاڈ میڈ مین (God-made man) ہوتاہے، کوئی بھی شخص سیلف میڈ مین نہیں ہوتا- اِسی حقیقت کو یاد دلانے کے لیے اللہ تعالی انسان کے اوپر بڑھاپا طاری کرتاہے- قرآن میں ارشاد ہواہےکہ— ہم جس کو لمبی عمر دیتے ہیں ، اس کو اس کی ابتدائی تخلیق کی طرف لوٹا دیتے ہیں- کیا وہ سوچتے نہیں(36:68)- ابتدائی تخلیق سے مراد بچپن کی حالت ہے- انسان بچپن کے زمانے میں عاجز ہوتا ہے اور بڑھاپے کے زمانے میں بھی عاجز- عجز کا یہ دو طرفہ تجربہ انسان کو کبر سے بچانے کے لیے کافی ہے بشرطیکہ وہ سوچے -original + quote