Al-Risala July 2013

آخرت کا سوال

Al-Risala July 2013 — Maulana Wahiduddin Khan

Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.

Contents (16 chapters)
  1. الرسالہ - July 2013
  2. جنت میں داخلہ
  3. ایک خدائی بشارت
  4. آخرت کا سوال
  5. قرآن کی تلاوت
  6. سیلف میڈ مین
  7. اسپریچول الحاد
  8. موت کے بعد
  9. مغربی تہذیب، مغربی کلچر
  10. تفرُّق فی الدین کا ظاہرہ
  11. ایک تاریخی قانون
  12. زحمت میں رحمت
  13. سیاست، تعمیر
  14. اسٹریس ایک نعمت
  15. سوال و جواب
  16. خبر نامہ اسلامی مرکز— 223

آخرت کا سوال

قرآن میں بتایا گیاہے کہ قیامت میں جب تمام لوگ حشر کے میدان میں جمع ہوں گے، اُس وقت اُن لوگوں کو کھڑا کیا جائے گا جن لوگوں نے دنیا میں اللہ کے دین کی گواہی دی تھی: یَوْمَ یَقُوْمُ الْأَشْہَاد(40:51) یہ اللہ کے سامنے پیشی کا دن ہوگا۔ اُس دن لوگوں سے یہ نہیں پوچھا جائے گا کہ کس نے اپنے مفروضہ دشمنوں کے خلاف جنگ کی، کس نے ان کے خلاف گن کلچر چلایا، کس نے ان کے خلاف خود کش بم باری کی، کس نے اپنے مفروضہ دشمنوں کے خلاف کتنی نفرت کی۔ اُس دن یہ بھی نہیں پوچھا جائے گا کہ کس نے اسلامی نظام کے نام پر قیادت کے ہنگامے کھڑے کئے، کس نے کتنا زیادہ سوشل ورک کیا، کس نے مسلم ایمپاورمینٹ کا کام کتنا انجام دیا، کس نے ملی محاذ پر سرگرمیاں دکھائیں، کس نے اسلام کے نام پر کتنی زیادہ بلڈنگیں کھڑی کیں، کس نے مسجدوں میں اونچے اونچے مینار بنائے، کس نے تحفظِ اسلام کے نام پر بڑے بڑے جلوس نکالے، وغیرہ۔ قیامت کے دن جب اللہ اور اس کے فرشتے لوگوں کے سامنے ظاہر ہوجائیں گے، اُس وقت صرف ایک ہی سوال ہوگا، وہ یہ کہ وہ کون ہے جس نے قوموں کے سامنے انذار وتبشیر کا کام انجام دیا۔ کس نے خدا کے پیغام کو لوگوں تک پہنچایا، کس نے خدا کے تخلیقی منصوبے سے لوگوں کو آگاہ کیا۔unverified

قرآن میں بتایا گیاہے کہ امت محمدی کا اصل کام یہ ہے کہ وہ ختم نبوت کے بعد خداکے پیغام کو سارے انسانوں تک اُسی طرح پہنچائے جس طرح اس سے پہلے نبیوں نے پہنچایا۔ یہی وہ معیار ہے جس پر قیامت کے دن لوگوں کو جانچا جائے گا۔ جو لوگ اس معیار پر پورے اتریں گے، وہ حقیقی معنوں میں اللہ کے یہاں امتِ محمدی قرار پائیں گے۔ اور جو لوگ اس معیار پر پورے نہ اتریں، اُن کے لیے سخت اندیشہ ہے کہ جب قیامت کے دن وہ حشر کے میدان میں حاضر ہوں تو اُن کے بارے میں یہ اعلان کردیا جائے کہ تم اِس قابل نہیں کہ تم کو امتِ محمدی کا حصہ قرار دیا جائے۔ تم دنیا میں خداکے بتائے ہوئے راستے سے دور تھے، اب تمھارے لیے یہی مقدر ہے کہ تم ہمیشہ کے لیے خدا کی رحمتوں سے دور ر ہو، تمھارے لیے خدا کی رحمتوں میں حصہ پانا مقدر نہیں۔original + quote