Al-Risala December 2015

قرآن اور انسان

Al-Risala December 2015 — Maulana Wahiduddin Khan

Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.

Contents (28 chapters)
  1. الرسالہ - December 2015
  2. ذٰلک الکتاب
  3. قرآن اور انسان
  4. امن کی تلاش
  5. جنت والے
  6. مومن کی صفات
  7. قتل اور زندگی
  8. عقل سے محرومی کا دور
  9. دوہرا انعام
  10. دعوت کے دو پہلو
  11. امت مسلمہ کا فائنل رول
  12. کائنات میں خدا کی گواہی
  13. آزاد کشمیر یا برباد کشمیر
  14. برکت کا مطلب
  15. جنگ، اسلام میں
  16. بڑا اجر
  17. غلطی کا اعتراف
  18. پیغمبر کی نصیحت
  19. اختلاط کی اہمیت
  20. رحمتِ الٰہی سے محرومی
  21. فساد فی الارض
  22. عبادت، دعوت
  23. شیطان کا طریقہ
  24. زد میں آنے سے بچیے
  25. اعتراف، بے اعترافی
  26. زحمت میں رحمت
  27. تیار ذہن
  28. سوال و جواب

قرآن اور انسان

آسمان کے نیچے قرآن واحد محفوظ کتاب ہے، جو انسان کے لیے یہ جاننے کا مستند ماخذ (authentic source) ہے کہ اس کی زندگی کا مقصد کیا ہے۔ وہ اپنے لیے کس طرح ابدی کامیابی حاصل کر سکتا ہے۔ قرآن کے نزول کے بعد خالق نے تاریخ میں ایک پراسس جاری کیا، جس کے نتیجے میںپرنٹنگ پریس،کمیو نی کیشن اور دوسری چیزیں وجود میں آئیں، اور یہ ممکن ہو گیا کہ قرآن دنیا کے ہر انسان تک پہنچے ۔بیسویں صدی کا آغاز اس پراسس کا نقطۂ انتہا (culmination) تھا۔ مگر عین اسی وقت ایک سنگین قسم کی غلط رہنمائی وجود میں آئی، جس نے قرآن اور انسان کے درمیان ایک آڑ (buffer) قائم کردیا۔

یہ غلط رہنمائی قرآن کی سیاسی تعبیر تھی جو عملا متشددانہ تعبیر (violent interpretation) کے ہم معنی بن گئی۔ قرآن کی یہ سیاسی تعبیر عرب اور غیر عرب مسلمانوں میں اتنی زیادہ عام ہوئی کہ تقریبا ہر مسلمان متشددانہ سوچ میں مبتلا ہوگیا۔ کوئی منفعل تشدد (passive violence) کے معنی میں اور کوئی فعال تشدد (active violence) کے معنی میں۔ اب اگرچہ قرآن ہر آدمی کے لیے قابلِ حصول بن گیا ہے لیکن لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ قرآن تشدد کی کتاب ہے، اس لیے انھیں قرآن پڑھنے کی طرف رغبت نہیں ہوتی۔

ان حالات میں سب سے بڑی ضرورت یہ بن گئی ہے کہ قرآن کے متشددانہ تصویر (violent image) کو بدلا جائے۔لوگوں کو بتایا جائے کہ قرآن امن کی کتاب ہے، نہ کہ تشدد کی کتاب ۔ یہ امیج بلڈنگ (image-building) کا مسئلہ ہے۔ آج ضرورت ہے کہ قرآن کی امیج بلڈنگ کے کام کو ترجیحی بنیاد پر انجام دیا جائے۔ جب تک یہ کام نہ ہو گا، لوگ قرآن کو نارمل ذہن کے ساتھ نہیں پڑھیں گے۔ وہ عین اسی کتاب سے بے خبر رہیں گے، جوواحد رہنما کتاب کی حیثیت سے ان کی پہلی ضرورت ہے، جو ان کو وہ مقصدِ حیات بتاتی ہے جس کے بغیر ان کی زندگی نامکمل ہے۔