Al-Risala december 2009

قربانی اور اسلام

Al-Risala december 2009 — Maulana Wahiduddin Khan

Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.

Contents (18 chapters)
  1. الرسالہ - december 2009
  2. عید ِ اضحی کا پیغام
  3. حج: ایک انتباہ
  4. قربانی اور اسلام
  5. اسلام کے پانچ ارکان
  6. ذبحِ عظیم
  7. حضرت ابراہیم علیہ السلام
  8. علامتی ذبیحہ
  9. قربانی کی حقیقت
  10. حلال اور حرام کا تصور
  11. انسان کی غذائی ضرورت
  12. تاریخ کے فکری مغالطے
  13. استدلال کی نئی بنیاد
  14. غیر فطری نظریہ
  15. انڈیا کے ریفرنس میں
  16. خاتمہ
  17. سوال وجواب
  18. خبر نامہ اسلامی مرکز— 199

قربانی اور اسلام

حج اور عید اضحی کے موقع پر تمام دنیا کے مسلمان ایک مخصوص دن میں خدا کے نام پر جانور کی قربانی کرتے ہیں۔ یہ قربانی عام زندگی سے کوئی علاحدہ چیز نہیں، اس کا تعلق انسان کی تمام زندگی سے ہے۔ اِس کا مطلب یہ ہے کہ اہلِ ایمان کو چاہیے کہ وہ قربانی کی اسپرٹ کے ساتھ دنیا میں رہیں۔ قربانی کی اسپرٹ تمام اسلامی اعمال کا خلاصہ ہے۔

قرآن میں بتایا گیا ہے کہ: وما خلقتُ الجنّ والإنس إلاّ لیعبدون (الذّاریات: 56) یعنی انسان اور جن کو صرف اِس لیے پیدا کیا گیا ہے کہ وہ خداوند ِ عالم کی عبادت کریں ۔ عبادت کیا ہے۔ اس کو ایک حدیثِ رسول میں اِس طرح بیان کیاگیا ہے: تعبد اللہ کانّک تراہ (البخاری ومسلم)۔original + quote

اِس حدیث رسول سے معلوم ہوتا ہے کہ قرآن کے تصورِ عبادت کے مطابق، انسان کے لیے زندگی کا صحیح طریقہ کیا ہے۔ وہ طریقہ یہ ہے کہ انسان، خدا کی ہستی کو اِس طرح دریافت کرے کہ اُس کو ہر لمحہ خدا کی موجودگی (presence) کا احساس ہونے لگے۔original + quote

اس کا شعور اِس معاملے میں اتنا بیدار ہو جائے کہ اس کو ایسا محسوس ہونے لگے گویا کہ وہ خدا کو دیکھ رہا ہے۔ یہ احساس اس کی پوری زندگی کو خدائی رنگ میںرنگ دے۔ اس کے ہر قول اور ہر عمل سے ایسا محسوس ہونے لگے جیسے کہ وہ خدا کو دیکھ رہا ہے، جیسے کہ وہ جو کچھ کر رہا ہے، خدا کی براہِ راست نگرانی کے تحت کررہا ہے۔ اِسی زندہ شعور کے ساتھ زندگی گزارنے کا نام عبادت ہے۔ یہ درجہ کسی آدمی کو صرف اُس وقت ملتا ہے، جب کہ اس نے خدا کو اپنا واحد کنسرن (sole concern) بنالیا ہو۔