Al-Risala April 2020

ایک مسلم خاتون

Al-Risala April 2020 — Maulana Wahiduddin Khan

Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.

Contents (20 chapters)
  1. الرسالہ - April 2020
  2. مطالعۂ قرآن کا مہینہ
  3. ایک تجربہ
  4. فرقان کیا ہے
  5. دریافتِ امت
  6. انذار، تائید
  7. اخلاق، محفوظ انسانی سفر کا ضامن
  8. فطرت کا قانون
  9. کام کیا ہے
  10. فرقہ بندی کیا ہے
  11. فطرت کی قربانی
  12. ایک مسنون دعا
  13. تطفیف پر وَیل
  14. نئے عہد کے دروازے پر
  15. جدید دور کی ایک دین
  16. فکر کی تشکیل
  17. گِور نیشن
  18. الفاظ کا جنگل
  19. ایک مسلم خاتون
  20. خبرنامہ اسلامی مرکز- 272

ایک مسلم خاتون

السلام علیکم مولانا صاحب، میں ایک مسلم خاتون ہوں، میری عمر 32 برس ہے، مجھے 11 سال قبل اسلام کی ڈسکوری ہوئی، تب سے میںاسلام پر قائم ہوں۔میں ایک جگہ ملازمت کرتی ہوں، میرے والد بزنس مین ہیں، لیکن میں اپنی نانی کے ساتھ رہتی ہوں۔میرا شہر وشاکھا پٹنم، آندھراپردیش کا ساحلی شہر ہے، چنانچہ میں ہر دن صبح 6 بجے سے لے کر سات بجے تک اپنی سائیکل پر قرآن اور دعوتی لٹریچر لے کر وشاکھاپٹنم کے بیچ (beach)پر جاتی ہوں، اور وہاں اسٹال لگا کر ترجمۂ قرآن اور دعوتی لٹریچر لوگوں کے درمیان تقسیم کرتی ہوں، یعنی میں دعوت کا کام کرتی ہوں۔ الحمد للہ، لوگ بہت خوشی سے قرآن اور دعوتی لٹریچر لیتے ہیں، اور جو لوگ آپ کی کتابیں پڑھتے ہیں، وہ واپس آکر بہت پازیٹیو رسپانس دیتے ہیں۔ میں جس کے یہاں ملازمت کرتی ہوں، وہ آپ کو فالو (follow)کرتے ہیں، ان کانام عبدالمبین ہے۔ میں ان کی مدد سے دعوتی کام کرتی ہوں۔ حقیقت یہ ہے کہ آپ ہی کی وجہ سے میں نے اسلام کو صحیح روپ میں سمجھا ہے۔ آپ نے کہا ہے کہ انسان کے لیے دو دینی مقاصد ہیں۔ ایک، اپنے لیےمعرفتِ خدا وندی ، اور دوسرا، دیگرانسانوں کے لیےدعوتی عمل۔ ان دونوں باتوں کو لے کر میں نے اپنی زندگی گزارنا شروع کیا ہے۔ ان شاء اللہ، میں اپنی آخری سانس تک دعوت کا کام کرنا چاہتی ہوں، آپ بھی میری لیے دعا کیجیے، اور اس تعلق سےمجھے نصیحت کیجیے۔ (مس عائشہ ، وشاکھا پٹنم)unverified

مذکورہ خاتون بلاشبہ دوسروں کے لیے ایک اچھا نمونہ ہیں۔ وہ یہ کہ کس طرح آسانی کے ساتھ ون مین ٹومشن بننا ممکن ہے۔ وہ ایک ایسی خاتون ہیں، جو ون مین ٹو مشن کی ایک اچھی مثال ہیں، یعنی جاب کرنا، اور اسی کے ساتھ دعوت کا کام بھی کرنا۔ ایسے لوگوں کو اللہ تعالی کی جانب سے یقینا ً ڈبل ریوارڈ ملنے والا ہے۔ یعنی جائز طریقے سے اپنی روزی حاصل کرنا، اور اسی کے ساتھ اپنے دائرے میں دعوت کا کام بھی کرنا۔ اللہ تعالی ان کے عمل میں برکت عطا فرمائے، اور ان کو دنیا اور آخرت میں بہترین مقام سے نوازے۔