Shukr All cross-references →
Hadith 4993
Bukhari 4993
Read the original at sunnah.com ↗

Hadith numbering is edition-dependent — verify against the source.

Explained in 5 book passages and 11 lecture moments.

In the books & Al-Risala

Badges mark quoted material. Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.

Al-Risala July 2022 A original + quote

…کی تاریخ میں خاتون‌ِاوّ‌ل‌(First Lady)کا مقام حاصل ہے۔ وہ خلیفۂ اوّل ابوبکر صدیق کی صاحبزادی تھیں پھر پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجۂ‌محترمہ‌بنیں‌۔وہ قرآن کی ایک بڑی عالمہ تھیں‌۔ علم حدیث میں ان کو مجتہدا نہ مقام حاصل تھا‌۔

عائشہ صدیقہ کوپیغمبراسلام‌صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس طویل عرصہ تک انتہائی قریبی صحبت کا موقع حاصل ہوا۔چنانچہ انھوں نے بہت سی گہری حکیمانہ باتیں دریافت کیں، ان میں سے ایک یہ ہے۔ عائشہ صد یقہ کہتی ہیں کہ قرآن میں سب سے پہلے وہ سورتیں نازل ہوئیں جن میں جنت اور جہنم کا ذکر تھا۔ یہاں تک کہ جب لوگ اسلام کی طرف مائل ہو گئے (حَتَّى إِذَا ثَابَ النَّاسُ إِلَى الْإِسْلَامِ)تو حرام اور حلال کے احکام اترے۔ اور اگر پہلے ہی یہ اتر تاکہ تم لوگ شراب نہ پیو تو ضرور وہ کہتے کہ ہم شراب نہ چھوڑیں گے اور اگر یہ اتر تا کہ تم لوگ زنا نہ کرو تو ضرور وہ کہتے کہ ہم کبھی زنا نہ چھوڑیں گے ( لاَ نَدَعُ الْخَمْرَ أَبَدًا‏وَ لاَ نَدَعُ الزِّنَا أَبَدًا)صحیح البخاری، حدیث نمبر 4993۔

مذکورہ روایت میں بے حد اہم بات بتائی گئی ہے۔یہ روایت بتاتی ہے کہ معاشرہ کی اصلاح کے لیے اسلام کا طریقہ کیا ہے۔ یعنی وہ طریقہ جس کے ذریعہ کسی معاشرہ میں مثبت اورحقیقی نتائج برآمد کیے جا سکتے ہیں اور انسانی معاشرہ میں حقیقی انقلاب لایا…

Al-Risala May 2022 A original + quote

…ایک صاحب ملاقات کے لیے تشریف لائے۔وہ مکتبہ اسحاقیہ(کراچی) کے مالک ہیں۔انہوں نے بتایا کہ میں نے انڈین ایئر لائنز میں سفر کیا۔میں نے دیکھا کہ پاکستانی لوگ فیاضی کے ساتھ جہاز کے اندر شراب خرید رہے ہیں۔ حالاں کہ پاکستان میں شراب پر پابندی ہے۔

یہی حال ان تمام مسلم ملکوں کا ہے جہاں اسلامائزیشن کی نام نہاد تحریک چل رہی ہے۔کاغذ پر اور تقریروں میں اسلام کی دھوم ہے، مگر عملاً پورا معاشرہ اسلام کے خلاف چل رہا ہے۔حقیقت یہ ہے کہ جب تک معاشرے کے افراد میں آمادگی پیدا نہ ہو جائے اسلامی قانون کا نفاذ ایک بے نتیجہ کام ہے۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی حدیث کے مطابق، اسلامی کام کا آغاز قلب ودماغ پر اسلام کے نفاذ سے ہوتا ہے (صحیح البخاری، حدیث نمبر 4993)، نہ کہ حکومت اور پارلیمنٹ کے ذریعہ نفاذِاسلام کا قانون بنا کر اسے بزور نافذ کرنے کی کوشش کرنا۔

ایک صاحب ملنے کے لیے آئے۔انہوںنے بتایا کہ ہمارے یہاں ایک عالم آئے تھے۔ انہوں نے سورہ العصر کی تفسیر بیان کی۔اس میں انہوںنے کہا کہ اللہ نے اس سورہ میں یہ فرمایا ہے

Al-Risala January 2019 A unverified

What is not allowed outside the purdah, they are allowing inside the purdah.

اِس زمانے میں برقعہ والی عورتیں زیادہ فیشن کرتی ہیں۔ یہ برقعہ پر ظواہر دین پر غلو سے پیدا ہونے والا ری ایکشن ہے۔ پیغمبر ِ اسلام کی بیوی عائشہ کی حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ تربیت نتیجہ خیز کیسے ہوتی ہے۔ انھوں نے کہا تھا: إِنَّمَا نَزَلَ أَوَّلَ مَا نَزَلَ مِنْہُ سُورَةٌ مِنَ المُفَصَّلِ، فِیہَا ذِکْرُ الجَنَّةِ وَالنَّارِ، حَتَّى إِذَا ثَابَ النَّاسُ إِلَى الإِسْلاَمِ نَزَلَ الحَلاَلُ وَالحَرَامُ، وَلَوْ نَزَلَ أَوَّلَ شَیْءٍ:لاَ تَشْرَبُوا الخَمْرَ، لَقَالُوا:لاَ نَدَعُ الخَمْرَ أَبَدًا، وَلَوْ نَزَلَ:لاَ تَزْنُوا، لَقَالُوا:لاَ نَدَعُ الزِّنَا أَبَدًا، لَقَدْ نَزَلَ بِمَکَّةَ عَلَى مُحَمَّدٍ صَلَّى اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَإِنِّی لَجَارِیَةٌ أَلْعَبُ:بَلِ السَّاعَةُ مَوْعِدُہُمْ وَالسَّاعَةُ أَدْہَى وَأَمَرُّ[ 54:46] وَمَا نَزَلَتْ سُورَةُ البَقَرَةِ وَالنِّسَاءِ إِلَّا وَأَنَا عِنْدَہُ (صحیح البخاری، حدیث نمبر4993 )۔ یعنی سب سے پہلے جو چیزیںنازل ہوئیں، ان میں ایک مفصل کی سورت ہے۔ اس میں جنت اور دوزخ کا ذکر ہے ۔ پھر جب لوگ اسلام کی طرف مائل ہو گئے، اس کے بعد حلال وحرام (کے احکام) اترے ، اگر ابتداہی میں یہ اترتاکہ شراب نہیں پینا تو لوگ کہتے ہم تو کبھی بھی شراب پینا نہیں چھوڑیں گے۔ اگر شروع ہی میں یہ اترتاکہ زنا نہیں کرنا تو لوگ کہتے ہم تو زنا نہیں چھوڑیں گے۔ اس کے بجائے مکہ میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر یہ آیت نازل ہوئی : بل الساعۃ موعدھم والساعۃ ادھی وامر ( بلکہ قیامت ان کے وعدہ کا وقت ہے اور قیامت بڑی سخت اور بڑی کڑوی چیز ہے)۔ اس وقت جب میں بچی تھی اور کھیلا کرتی تھی ۔ (اس کے برعکس،) سورۃ البقرہ اور سورۃ النساء اس وقت نازل ہوئی ، جب کہ میں ( مدینہ میں )آپ کے پاس آگئی تھی ۔

سوال: موجودہ دور میں امت کی حالت کے اعتبار سے کمی کہاں ہے؟

Al-Risala January 2018 A original + quote

…مہم چلاتے تو یقینی تھا کہ آپ کی مہم کامیاب نہ ہوتی۔ اس لیے آپ نے نتیجہ خیز اقدام اور بے نتیجہ اقدام میں فرق کیا، اور وقتی اعتبار سے بے نتیجہ کام میں اپنے آپ کو الجھائے بغیر اس کام میں محنت کی ، جس میں محنت سے مفید نتیجہ نکلنے والا تھا۔

آپ کی یہ پالیسی حدیث میں اس طرح آئی ہے:إنما نزل أول ما نزل منہ سورة من المفصل، فیہا ذکر الجنة والنار، حتى إذا ثاب الناس إلى الإسلام نزل الحلال والحرام، ولو نزل أول شیء:لا تشربوا الخمر، لقالوا: لا ندع الخمر أبدا، ولو نزل:لاتزنوا، لقالوا:لا ندع الزنا أبدا (صحیح البخاری، حدیث نمبر4993)۔ یعنی پہلے جو چیز نازل ہوئی،وہ مفصل کی سورت تھی ، جس میں جنت و دوزخ کا ذکر ہے ۔ یہاں تک کہ جب لوگو ں کا دل اسلام کی طرف رجوع ہو گیا، تب حلال وحرام کے احکام اترے ، اگر شروع ہی میں یہ اترتاکہ شراب نہ پیو تو لوگ ضرورکہتے ہم تو کبھی شراب پینا نہیں چھوڑیں گے ۔ اگر شروع ہی میں یہ اترتاکہ زنا نہ کرو تو لوگ ضرورکہتے کہ ہم تو زنا نہیں چھوڑیں گے۔

اس طریق عمل کو ایک لفظ میں یہ کہہ سکتے ہیں کہ حکیمانہ ترتیب کے ساتھ کام کرنا۔ جو کام انجام کے اعتبار سے ممکن ہو، اس کو کرنا، اور جس کام میں بر وقت نتیجہ نکلنے والا نہ ہو، اس کو مستقبل پر چھوڑ دینا— یہی پیغمبر کا طریقہ ہے، اور یہی دانش مندی…

Al-Risala January 2017 A original + quote

…مہم چلاتے تو یقینی تھا کہ آپ کی مہم کامیاب نہ ہوتی۔ اس لیے آپ نے نتیجہ خیز اقدام اور بے نتیجہ اقدام میں فرق کیا، اور وقتی اعتبار سے بے نتیجہ کام میں اپنے آپ کو الجھائے بغیر اس کام میں محنت کی ، جس میں محنت سے مفید نتیجہ نکلنے والا تھا۔

آپ کی یہ پالیسی حدیث میں اس طرح آئی ہے:إنما نزل أول ما نزل منہ سورة من المفصل، فیہا ذکر الجنة والنار، حتى إذا ثاب الناس إلى الإسلام نزل الحلال والحرام، ولو نزل أول شیء:لا تشربوا الخمر، لقالوا: لا ندع الخمر أبدا، ولو نزل:لاتزنوا، لقالوا:لا ندع الزنا أبدا (صحیح البخاری، حدیث نمبر4993)۔ یعنی پہلے جو چیز نازل ہوئی،وہ مفصل کی سورت تھی ، جس میں جنت و دوزخ کا ذکر ہے ۔ یہاں تک کہ جب لوگو ں کا دل اسلام کی طرف رجوع ہو گیا، تب حلال وحرام کے احکام اترے ، اگر شروع ہی میں یہ اترتاکہ شراب نہ پیو تو لوگ ضرورکہتے ہم تو کبھی شراب پینا نہیں چھوڑیں گے ۔ اگر شروع ہی میں یہ اترتاکہ زنا نہ کرو تو لوگ ضرورکہتے کہ ہم تو زنا نہیں چھوڑیں گے۔

اس طریق عمل کو ایک لفظ میں یہ کہہ سکتے ہیں کہ حکیمانہ ترتیب کے ساتھ کام کرنا۔ جو کام انجام کے اعتبار سے ممکن ہو، اس کو کرنا، اور جس کام میں بر وقت نتیجہ نکلنے والا نہ ہو، اس کو مستقبل پر چھوڑ دینا— یہی پیغمبر کا طریقہ ہے، اور یہی دانش مندی…

In the lectures

Cited at 2017s — opens the lecture at this moment.

Cited at 4879s — opens the lecture at this moment.

Cited at 5634s — opens the lecture at this moment.

Cited at 1966s — opens the lecture at this moment.

Cited at 4459s — opens the lecture at this moment.

Cited at 4847s — opens the lecture at this moment.

Cited at 5610s — opens the lecture at this moment.

Cited at 5684s — opens the lecture at this moment.

Cited at 5922s — opens the lecture at this moment.

Cited at 6294s — opens the lecture at this moment.

Cited at 6351s — opens the lecture at this moment.

Also discussed — related by meaning

Semantic matches (BGE-M3) — passages about the same subject, found by meaning across languages. Related, not a verified citation. Badges mark quoted material; unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.

Give to king what is due to the king. And give to God what is due to God.

Similarly, a Hadith cited by Al-Bukhari says:

Give the ruler his rights. Ask for your rights from God. Peace under all circumstances

semantic Deen-e-Insaniayat (p. 103) other source

…مسجد کے اندر کھڑا ہو کر پیشاب کرنے لگا۔ لوگوں نے اس کو تنبیہہ کرنا چاہا مگر آپ نے منع فرما دیا۔ آپ نے کہا کہ دیہاتی کو چھوڑ دو ا ور ایک ڈول پانی لا کر وہاں بہا دو۔ چنانچہ لوگوں نے ایسا ہی کیا۔ (بخاری، مسلم، نسائی، ترمذی، ابو داؤد، مؤطا)

(Sahih al-Bukhari: 220, Sunan al-Nasai: 56, Sunan al-Tirmidhi: 147, Sunan Abi Dawud: 380, Musnad Ahmad: 10533)

دیہاتی پر اس واقعہ کا بہت اثر پڑا۔ اپنے قبیلہ میں واپس جا کر اس نے لوگوں سے پورا قصہ بیان کیا۔ اس نے کہا کہ میں نے یہ حرکت کی کہ عبادت خانہ میں پیشاب کر دیا۔ مگر خدا کی قسم، محمد نے مجھ پر غصہ نہیں کیا۔ انھوں نے مجھے نہیں جھڑکا (مسند…

semantic Diary 1989-1990

…میں نے رسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں ایک عورت کے لئے نکاح کا پیغام بھیجا۔ آپ نے پوچھا کہ کیا تم نے اسے دیکھا ہے۔ میں نے کہا کہ نہیں۔ آپ نے فرمایا کہ اس کو دیکھ لو ۔ اس طرح زیادہ امید ہے کہ دونوں کا تعلق دائمی طور پر برقرار رہے۔

(حدیث۔ ص۔ 103)

9 جون 1989