Shukr All cross-references →
Hadith 24609
Ahmad 24609
Read the original at sunnah.com ↗

Hadith numbering is edition-dependent — verify against the source.

Explained in 2 book passages and 12 lecture moments.

In the books & Al-Risala

Badges mark quoted material. Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.

Al-Risala June 2021 A original + quote

…بغیر کچھ نیا کام کیا جائے۔ مگر اس قسم کا کام کبھی نتیجہ خیز نہیں ہوسکتا۔ کیوں کہ غلط سرگرمیوں کے زمانے میں جو ذہن بنا ہے، اس کو اعلان کے ساتھ ترک کرنا ضروری ہے۔ اگر اعلان کے ساتھ ترک نہ کیا جائے، تو ممکن ہے کہ اس کے اثرات ہمیشہ باقی رہیں ۔

نیز یہ کہ آپ کے دوست نے کچھ افراد کے حوالے سے جو یہ بات کہی ہے کہ انھوں نے ہمیں ڈر ایا، اور پست ہمت کیا، اور کہا کہ دعوتی کام کے لیے حالات ناساز گار ہیں۔ ایسے لوگوں پر حضرت عائشہ کا یہ قول ثابت آتا ہے کہ انھوں نے قرآن و حدیث پڑھا، مگر انھوں نے قرآن و حدیث نہیں پڑھا(أُولَئِکَ قَرَءُوا، وَلَمْ یَقْرَءُوا)مسند احمد، حدیث نمبر24609۔ حقیقت یہ ہے کہ حدیث سے عام طور پر صرف کچھ چھوٹے چھوٹے مسئلے نکالے جا تے ہیں، جن کو جزئی (فروعی) مسائل کہاجاتا ہے۔ اس کے برعکس، حدیث میں ابدی رہنمائی کا جو پہلو تھا وہ امت کی نگاہوں سے اوجھل ہو کر رہ گیا۔ یہ حدیث کی تصغیر (underestimation) ہے۔ حدیث یا سنتِ رسول سے سب سے بڑی چیز دریافت کرنے کی یہ ہے کہ رسول اللہ نے مسائل کو مواقع میں کنورٹ کیا۔ حدیث کو پڑھنے والے حدیث سے سب کچھ نکالتے ہیں، مگر اس قسم کی ابدی حکمت ابھی تک نہیں نکال پائے۔ ان کے موجودہ منفی ذہن کا یہی اصل سبب ہے۔

Al-Risala June 2018 A original + quote

…قوموں کا ذکر نہیں ہے، بلکہ اس میں خود ایک قوم کی مختلف دو حالتوں کا ذکر ہے۔قوم سے مراد مسلم قوم ہے، نہ کہ کوئی غیر مسلم قوم۔اس کا مطلب یہ ہے کہ قرآن کے ذریعے مسلمانوں کا عروج بھی ہوگا، اور قرآن کے ذریعے ان پر زوال کا دور بھی آئے گا۔

ایک ہی کتاب (قرآن) کس طرح دو مختلف انجام کا سبب بنتی ہے۔ اس پر غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ اس سے مراد قرآن کے مطالعے کے دو طریقے ہیں۔ اگر قرآن کا مطالعہ تطبیقی انداز (applied way) میں کیا جائے تو قرآن کی حامل قوم اپنے حالات میں اس سے رہنمائی پالے گی، اور اس طرح ان کے لیے ترقی کا سفر جاری رہے گا۔ اس کے برعکس، اگر قرآن کا مطالعہ غیر تطبیقی انداز (non-applied way) میں کیا جائے تو ایسے لوگوں کا حال حضرت عائشہ کی زبان میں وہی ہوگا : أُولَئِکَ قَرَءُوا، وَلَمْ یَقْرَءُوا (مسند احمد، حدیث نمبر24609)۔ یعنی قرآن کا حامل ہونے کے باوجود وہ قرآن کے فیض سے محروم رہ گئے۔ اس معاملے کو سمجھنے کے لیے یہاںایک مثال درج کی جاتی ہے۔

تطبیقی تفسیر

In the lectures

Cited at 667s — opens the lecture at this moment.

Cited at 795s — opens the lecture at this moment.

Cited at 967s — opens the lecture at this moment.

Cited at 1136s — opens the lecture at this moment.

Cited at 1210s — opens the lecture at this moment.

Cited at 2167s — opens the lecture at this moment.

Cited at 2239s — opens the lecture at this moment.

Cited at 2302s — opens the lecture at this moment.

Cited at 3261s — opens the lecture at this moment.

Cited at 3754s — opens the lecture at this moment.

Cited at 4442s — opens the lecture at this moment.

Cited at 6516s — opens the lecture at this moment.

Also discussed — related by meaning

Semantic matches (BGE-M3) — passages about the same subject, found by meaning across languages. Related, not a verified citation. Badges mark quoted material; unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.

یزید بن الحارث رضی اللہ عنہ

24

ارقم رضی اللہ عنہ

…لوگ باتوں كو زياده گهرائي كے ساتھ نهيں سمجھتے وه اس كو صرف رسمي عقيده كے معني ميں لے ليں گے، اور كچھ الفاظ كو اپني زبان سے دهرا كر يه سمجھيں گے كه انھوں نے آخرت ميں اپنے آپ كو جنت كا مستحق بنا لياهے۔ حالانكه حديث كا يه مطلب هر گز نهيں۔

24

انس بن مالك رضي الله عنه كهتے هيں كه رسول الله صلي الله عليه وسلم كجاوه پر تھے اور معاذ بن جبل ان كے پيچھے بيٹھے هوئے تھے۔ آپ نے فرمايا كه اے معاذ، انھوںنے كها ميں حاضر هوں خدمت ميں ۔ آپ نے فرمايا كه اے معاذ، انھوں نے كها ميں حاضر هوں…

China

224

76

خبرنامہ اسلامی مرکز — 246

1۔ صدر اسلامی مرکز کا ترجمہ قرآن (انگلش) امریکا میں بہت بڑے پیمانے پر لوگوں تک پہنچایا جارہا ہے۔ یہ کام جناب کلیم الدین صاحب کی نگرانی میں انجام پارہا ہے، اور لوگوں کی جانب سے اس کا بہت اچھا رزلٹ مل رہا ہے۔ کلیم صاحب لکھتے ہیں کہ لوگوں…